قومی خبریں

ممبئی میں آبروریزی کی شکار متاثرہ نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑا، لوہے کی راڈ سے کیا گیا تھا تشدد!

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کی آبروریزی کی گئی اور اس کے نجی اعضا میں لوہے کی راڈ سے حملہ کیا گیا، 34 سالہ متاثرہ کو ٹیمپو کے اندر حیوانیت کا شکار بنایا گیا تھا

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ممبئی: ممبئی کے ساکی ناکہ علاقہ میں عصمت دری اور تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے ہفتہ کے روز اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ممبئی کے مضافاتی علاقہ ساکی ناکہ میں ایک ٹیمپو کے اندر 34 سالہ خاتون کے ساتھ جمعہ کے روز عصمت دری کی گئی گئی تھی اور اس پر بے رحمی سے حملہ بھی کیا گیا تھا۔ خاتون کو علاج کے لئے استپال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکی اور اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے معاملہ میں ملزم موہن چوہان (45 سال) کو واقعہ کے کچھ دیر بعد ہی گرفتار کر لیا تھا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کو علی الصبح پولیس کنٹرول روم میں ایک فون کال موصول ہوئی کہ خیرانی روڈ پر ایک شخص ایک خاتون کو زد و کوب کر رہا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ خاتون کی تلاش کے لئے ایک پولیس ٹیم موقع کے لئے روانہ کی گئی۔ بعد میں خون سے لت پت متاثرہ کو میونسپلٹی کی جانب سے چلائے جانے والے راجاواڑی اسپتال میں لے جایا گیا۔

Published: undefined

پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کی عصمت دری کی گئی ہے اور اس کے نجی اعضا پر آہنی سلاخ کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سڑک کنارے کھڑے ایک ٹیمپو کے اندر پیش آیا تھا۔ افسر نے بتایا کہ گاڑی کے اندر بھی خون کے داغ پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ساکی ناکہ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور یہ انسانیت کو شرمسار کر دینے والی واردات ہے۔ فوری طور پر فاسٹ ٹریک کورٹ تشکیل دی جائے اور ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی جانی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined