قومی خبریں

مہاراشٹر: کورونا وبا کے سبب 15 ستمبر تک نہیں ہوگی کوئی بھرتی!

مراٹھا ریزرویشن کو چیلنج کرنے والی درخواستوں میں دلیل دی گئی ہے کہ ریاست میں کل ریزرویشن 74 فیصد ہوگیا ہے، جو اندرا ساہنی کیس میں عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا فائل تصویر / Getty Images
سپریم کورٹ آف انڈیا فائل تصویر / Getty Images 

نئی دہلی: مہاراشٹر حکومت نے پیر کے روز عدالت عظمی میں کہا کہ اس نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر 15 ستمبر تک کوئی بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے مراٹھا ریزرویشن سے متعلق سماعت کے دوران عدالت عظمی کو یہ معلومات فراہم کیں۔ ریاست میں تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں مراٹھیوں کو 12 فیصد ریزرویشن دینے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر جسٹس ایل ناگیشورا راؤ، جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل ڈویژن بنچ آج سے ہر روز سماعت کرنے والی تھی، لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے مذکورہ معلومات دیئے جانے کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔

Published: undefined

عدالت عظمی نے کہا کہ وہ 25 اگست کو اس معاملے کی ابتدائی نکات پر سماعت کرے گی، جبکہ حتمی سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔ مراٹھا ریزرویشن کو چیلنج کرنے والی درخواستوں میں یہ دلیل دی گئي ہے کہ ریاست میں کل ریزرویشن 74 فیصد ہوگیا ہے، جو اندرا ساہنی کیس میں عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے کی خلاف ورزی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں مجموعی ریزرویشن 50 فیصد سے تجاوز نہیں کرسکتا۔

Published: undefined

گزشتہ 16 جولائی کو مختلف فریقوں کے وکلاء نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ سابق کی طرح کمرہ عدالت میں روایتی سماعت شروع ہونے کے بعد ہی اس معاملے کی سماعت کی جائے، لیکن جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے کہا کہ چونکہ ابھی تک یہ پتہ نہیں ہے کہ صورتحال کب معمول پر لوٹے گی اور پہلے کی طرح کمرہ عدالت میں روایتی سماعت کب شروع ہوگی، اس لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس معاملے کی سماعت کرنا مناسب ہوگا، کیوں کہ یہ بہت اہم معاملہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined