قومی خبریں

ایودھیا میں بھومی پوجن ’اشُبھ‘ مہورت میں ہو رہا ہے: دگ وجے سنگھ

دگ وجے نے کہا کہ ایودھیا میں بھومی پوجن ’جوتش شاستر’ کے عقائد کے خلاف ہو رہا ہے، اے پربھو، ہمیں معاف کرنا!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز ایودھیا میں تعمیر کئے جانے والے عظیم الشان رام مندر کا بھومیپوجن کریں گے ، لیکن ’اشبھ ‘ مہورت میں مندر کے سنگ بنیاد کے تعلق سے کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر نکتہ چینی کی اورکہا کہ یہ ویدوں کے ذریعہ قائم جوتش شاستر کے عقائد کے برخلاف ہورہا ہے ، اے پربھو، ہمیں معاف کرنا ۔ دگ وجے سنگھ رام مندر بھومی پوجن کی تاریخ کے تعلق سے بار بار بیانات دیتے رہے ہیں اور اسے ’ اشبھ مہورت‘ قرار د یا ہے ۔

Published: 05 Aug 2020, 12:30 PM IST

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے آج پھر ہیش ٹیگ رام مندر تعمیر مہورت کے ساتھ ٹویٹ کر کے کہا ’’ آج، ایودھیا میں بھگوام رام للا کے مندر کا سنگ بنیاد وید کے ذریعہ قائم جوتش شاستر کے اعتقادات کے بر خلاف رکھا جا رہا ہے ۔ اے پربھو ہمیں معاف کرنا۔ یہ تعمیر آسانی سے مکمل ہو، یہ ہماری آپ سے دعا ہے۔ جئے سیا رام‘‘۔

Published: 05 Aug 2020, 12:30 PM IST

انہوں نے نے مزید لکھا، ’’2014 میں مودی جی نے نعرہ دیا تھا ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس‘ جو 2019 میں ہو گیا ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس ‘ مودی جی ذرا خود احتساب کریں۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کا مضمون پڑھیں اور غریبوں ، مزدوروں ، کسانوں ، تاجروں اور صنعت کاروں کا اعتماد حاصل کرکے معیشت کو مستحکم کرنے کی پہل کریں‘‘ ۔

Published: 05 Aug 2020, 12:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Aug 2020, 12:30 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز