قومی خبریں

تلنگانہ کے ایک گاؤں میں 92 سے زائد افراد کورونا سے متاثر، مکمل لاک ڈاؤن نافذ

ڈاکٹر ایپا نے کہا کہ اس پورے گاوں میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے اور اس کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ اس گاوں میں داخلہ پر پابندی ہے۔ دس سے زائد مریضوں کو ایٹونا گارم سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک دن میں کورونا کے 10 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ
ایک دن میں کورونا کے 10 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ 

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے وی آر کے وینکٹاپورم گاوں میں 92 سے زائد افراد ایک ہفتہ کے اندر کورونا سے متاثر ہوگئے جس کے بعد اس گاوں میں مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا اور اسے ریڈ زون قرار دیا گیا۔ اس گاوں کی آبادی 853 ہے اور گزشتہ ہفتہ 50 فیصد سے زائد افراد کی جانچ کی گئی تھی۔

Published: undefined

عہدیداروں نے بتایا کہ زیادہ تر افراد جو مثبت پائے گئے ہیں نے گاوں میں ایک شخص کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی تھی اور اس میں کھانا کھایا تھا۔ نہ صرف اس گاوں بلکہ کملاپور گاوں کے 73 افراد بھی اس دعوت میں شرکت کے بعد مثبت پائے گئے۔

Published: undefined

مُلگ کے ڈاکٹر ایپا نے کہا کہ اس پورے گاوں میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے اور اس کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ اس گاوں میں داخلہ پر پابندی ہے۔ دس سے زائد مریضوں کو ایٹونا گارم سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ کیونکہ ان کی حالت تشویشناک تھی۔ کئی افراد کو الگ تھلگ کردیا گیا اور بعض دیگر کو الگ تھلگ مرکز میں منتقل کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس