راج ناتھ سنگھ کی تہران میں ایرانی وزیر دفاع عامر حاتمی کے ساتھ میٹنگ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس کا دورہ کر کے واپسی کے دوران ہفتہ کے روز ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے دوطرفہ بات چیت کی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @rajnathsingh
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @rajnathsingh
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس کا دورہ کر کے واپسی کے دوران ہفتہ کے روز ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے دوطرفہ بات چیت کی۔

قبل ازیں، راج ناتھ سنگھ روس کے دارالحکومت ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممبر ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتہ کے روز ہندوستان روانہ ہوگئے۔ ایرانی وزیر دفاع نے مسٹر سنگھ سے تہران میں رکنے اور گفت و شنید کی درخواست کی تھی۔


دونوں وزیر دفاع کے مابین یہ بات چیت خوشگوار اور گرمجوشی کے ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور ایران کے درمیان سالہا سال پرانے ثقافتی، لسانی اور تہذیبی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے افغانستان میں امن و سلامتی سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، نیز دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

راج ناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ، اجتماعی سلامتی معاہدہ آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او) اور کامن ویلتھ آف انڈیپنڈیٹ اسٹیٹس (سی آئی ایس) کے وزرائے دفاع کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے روسی دارالحکومت ماسکو گئے تھے۔ سنگھ نے روس کے تین روزہ دورے کے دوران تاجکستان ، ازبیکستان ، قازقستان کے وزرائے دفاع اور متعدد ممالک کے اعلی فوجی عہدیداروں کے ساتھ سے بات چیت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 06 Sep 2020, 1:40 PM
    /* */