قومی خبریں

مذہبی تقریب میں دیوتا شیو بنے شخص کو سانپ نے ڈس لیا، منتظمین لاش اسپتال میں رکھ کر فرار!

بہار کے مدھے پورہ ضلع میں جمعرات کو ایک مذہبی تقریب کے دوران دیوتا شیو کے لباس میں ملبوس ایک شخص کنگ کوبرا نے کاٹ لیا، جسے اس نے گلے میں لٹکایا ہوا تھا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

پٹنہ: بہار کے مدھے پورہ ضلع میں جمعرات کو ایک مذہبی تقریب کے دوران دیوتا شیو کے لباس میں ملبوس ایک شخص کنگ کوبرا نے کاٹ لیا، جسے اس نے گلے میں لٹکایا ہوا تھا۔ شیو کا بھیس بنانے والے اس شخص کی موت واقعہ ہو گئی۔ سانپ نے اس شخص کی گردن پر ڈس لیا اور وہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

Published: undefined

متوفی کی شناخت مکیش کمار رام (30) کے طور پر کی گئی ہے جو مدھے پورہ ضلع کے کھوردا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ مکیش ایک فنکار تھا جو رام لیلا اور دیگر مذہبی تقریبات کے دوران اسٹیج شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا کرتا تھا۔ یہ پروگرام مرلی گنج بلاک کے کھوردہ میں واقع ماں درگا مندر میں اکھنڈ اشٹم کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ مکیش نے دیوتا شیو کا لباس پہنا ہوا تھا اور اس کے گلے میں کنگ کوبرا لپٹا ہوا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق سانپ کے ڈسنے کے بعد پروگرام کے منتظمین مکیش کو مرلی گنج صحت مرکز لے گئے، جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے صدر اسپتال ریفر کر دیا۔ تاہم مکیش نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ مرلی گنج میں صحت مرکز کے انچارج لال بہادر نے کہا کہ مکیش کی موت کے بعد تقریب کے منتظمین لاش کو اسپتال میں رکھ کر بھاگ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پولیس کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined