
وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس
’امیگریشن اینڈ فارنرز رولز، 2025‘ میں ترمیم کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے قوانین کے تحت اب ہندوستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کو اپنے ویزا کی میعاد سے زیادہ قیام کے لیے ویزا مدت ختم ہونے سے پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگا۔
Published: undefined
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری جی ایس آر 424 (ای) نوٹیفکیشن کے مطابق امیگریشن اینڈ فارنرز رولز، 2025 میں کئی ترامیم کی گئی ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق اب 180 دن یا اس سے کم مدت کے ویزا پر ہندوستان آنے والے ان غیر ملکی شہریوں کو، جو اپنی مقررہ ویزا میعاد سے زیادہ ملک میں قیام کے خواہشمند ہیں، اپنی 180 دنوں کی میعاد پوری ہونے سے پہلے کسی بھی وقت اپنا سرکاری رجسٹریشن لازمی طور سے کرانا ہوگا۔ کچھ مخصوص حالات (ایمرجنسی) میں ہی تاخیر سے رجسٹریشن کی اجازت دی جائے گی۔
Published: undefined
وزارت نے قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے ہندوستانی والدین کے بچوں کے لیے شہریت سے متعلق خصوصی التزامات شامل کئے ہیں۔ اس طرح اگر بچہ ہندوستان میں رہتے ہوئے کسی بھی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کر لیتا ہے تو ایسی حالت میں والدین کو اس کی معلومات 30 دنوں کے اندر رجسٹریشن افسر کو دینی ہوگی۔ اس کے علاوہ اپیل کا عمل مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
غیر ملکی شہریوں کے لیے نافذ پرانے قوانین کے تحت یہ نظام کافی مختلف تھا۔ پہلے ہندوستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کو اپنی مقررہ میعاد یعنی 180 دن پورے ہو جانے کے بعد بھی اگلے 14 دنوں کے اندر رجسٹریشن کرانے کی قانونی اجازت دی گئی تھی، جسے اب پوری طرح ختم کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزارت داخلہ کے ذریعہ قواعد میں کی گئی اس بڑی تبدیلی کا بنیادی مقصد ہندوستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کی ملک میں موجودگی کی نگرانی کو درست کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امیگریشن کے پورے عمل کو ڈیجیٹل اور انتظامی طور پر مزید موثر اور شفاف بنانا ہے، تاکہ سیکورٹی برقرار ہے۔ تازہ نوٹیفکیشن میں ہر اسپتال، نرسنگ ہوم یا کسی دوسرے طبی ادارے کے لیے رپورٹنگ کی ضروریات اور انتظامی طریقہ کار سے متعلق دفعات میں بھی ترمیم کی گئی ہے جو اپنے احاطے میں طبی، رہائشی یا سونے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined