قومی خبریں

وہ آئین تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو پورا ملک ان کے خلاف کھڑا ہوگا: ادھو ٹھاکرے

 مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ انڈیا الائنس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد جی ایس ٹی کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی اور ٹیکس دہشت گردی کو روکا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ادھوٹھاکرے /&nbsp; تصویر: ’ایکس‘&nbsp;ShivSenaUBT@</p></div>

ادھوٹھاکرے /  تصویر: ’ایکس‘ ShivSenaUBT@

 

 شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو نہ صرف ہم، ہماری پارٹی بلکہ پورا ملک اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہوگا۔ مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کی ’نوکر‘ بن گئی ہیں۔ 4 جون کو نتائج کے بعد میری پارٹی کے لوگوں کو ہراساں کرنے والوں کو سود سمیت ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے دھاراشیو (عثمان آباد) میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔ جس دن وہ آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے گی پورا ملک اس کے خلاف کھڑا ہو جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا بھی ذکر کیا اور نشانہ بنایا جس میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہندوستان کا اگلا وزیر اعظم بنانے کے لیے بے چین ہے۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ یہ بات ہندوستان کا وہ لیڈر کہہ رہا ہے جو پاکستان جا کر نواز شریف کے ساتھ کیک کھاکرآیا ہے۔ اس سے قبل کسی نے پاکستان جاکر کیک نہیں کھایا تھا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ انڈیا الائنس کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد زراعت کے لیے بیجوں، فصلوں کو کیڑوں سے بچانے کی ادویات نیز دیگر زرعی آلات و ساز و سامان پر سے جی ایس ٹی ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی اور ٹیکس کی دہشت گردی کو روکا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ