ویڈیو گریب
رام پور کے سوار حلقۂ اسمبلی کے رکن شفیق احمد انصاری نے اپنی ہی حکومت کے خلاف کی جا رہی کارروائی کے خلاف بیان دے دیا ہے۔ انہوں نے تاجروں کے ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر جگہ انہدامی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ آج میں کھل کر بات کر رہا ہوں، عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے، عوام کی تکلیفوں کو ہم نہیں سنیں گے تو کون سنے گا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں، آپ میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیے جو میرا حال ہوگا وہی آپ کا ہوگا۔ اگر میں جیل جاؤں گا تو آپ بھی جیل جاؤ گے۔‘‘
Published: undefined
بی جے پی کی حلیف جماعت ’اپنا دَل ایس‘ کے رکن اسمبلی نے تاجروں سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’قانونی لڑائی لڑو، ایسے شکست تسلیم کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اگر ٹانڈا کی مارکیٹ ٹوٹتی ہے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔‘‘ دراصل ٹانڈا کی مارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے متعلق پی ڈبلیو ڈی انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اسی سلسلہ میں رکن اسمبلی شفیق احمد انصاری نے تاجروں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں یقین دلایا کہ دکانیں نہیں ٹوٹیں گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ استعفیٰ دینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
Published: undefined
دوسری جانب شفیق احمد انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں پر تقریباً 1000 ایسے دکاندار ہیں، جن کے باپ دادا کی بھی یہاں پر دکانیں تھیں۔ یہ دکانیں پی ڈبلیو ڈی کی زمین پر نہیں ہیں اس کے باوجود پی ڈبلیو ڈی نے ان کو غیر ضروری نوٹس دیا تھا۔ اسی سلسلہ میں تاجروں نے مجھے بلایا تھا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ہائی کورٹ میں اسٹے ڈالا تھا، جس میں پی ڈبلیو ڈی کے نوٹس کو منسوخ کرتے ہوئے اسٹے دیا گیا ہے اور کئی دکانداروں نے رِٹ بھی ڈالی ہے۔ مجھے لگتا ہے بہت جلد اس معاملے میں سب کو انصاف ملے گا۔ استعفیٰ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’’بالکل میں نے یہ کہا ہے اور میں اب بھی کہہ رہا ہوں کہ اگر لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تو استعفی دے دیں گے، کیونکہ ہمیں افسران منتخب نہیں کرتے بلکہ لوگ منتخب کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined