قومی خبریں

اگر میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین تنازعہ 24 گھنٹوں میں ختم کر دیتا، ٹرمپ کا دعویٰ

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ اب بھی عہدے پر رہتے تو روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کو 24 گھنٹے کے اندر مذاکرات کے ذریعے ختم کر دیتے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ اب بھی عہدے پر رہتے تو روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کو 24 گھنٹے کے اندر مذاکرات کے ذریعے ختم کر دیتے۔

Published: undefined

امریکہ کے ہفت روزہ نیوز ویک نے ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ ’’اگر میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین کی جنگ کبھی شروع نہ ہوتی، لیکن اس کے بعد بھی میں اس خوفناک اور تیزی سے بڑھتی ہوئی جنگ کو 24 گھنٹوں کے اندربات چیت کے ذریعہ ختم کرنے کا عزم کر لیتا۔"

Published: undefined

انہوں نے تنازعہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے 31 ایم1اے1 ابرامز ٹینک یوکرین بھیجنے کے فیصلے کے نتیجے میں روس کی جانب سے یوکرین پر مزید تیزی سے ایٹمی حملہ کیا جا سکتا ہے جو کہ تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بائیڈن نے گزشتہ بدھ کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ یوکرین کو 31 ابرامز ٹینک بھیجے گا۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ یوکرین کے میدان جنگ میں ٹینکوں کی فراہمی اور تربیت میں کئی ماہ لگیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined