قومی خبریں

وزیر اعظم کے خطاب میں سب کچھ اچھا ہے تو پھر مہنگائی کیوں ہے، لوگ پریشان کیوں ہیں؟

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں معیشت، ریئل اسٹیٹ، سرمایہ کاری اور روزگار وغیرہ کی بہت مثبت تصویر پیش کی۔ لیکن انہوں نے مہنگائی کا کوئی ذکر نہیں کیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

نوٹ بندی کے خطاب کے بعد سے عوام وزیر اعظم کے خطاب سے تھوڑا خوفزدہ بھی رہتے ہیں اور اسی وجہ سے زیادہ تر لوگ ان کا خطاب سنتے ضرور ہیں۔ آج انہوں نے قوم سے اپنے دسویں خطاب میں لوگوں سے کہا کہ تیہوار کے موقع پر وہ پوری احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ’کوچ (ٹیکہ) کتنا بھی اچھا کیوں نہ ہو لیکن جب تک جنگ جاری ہے تب تک پوری احتیاط کی ضرورت ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے کی عادت ایسی ہی ڈالنی ہے جیسے گھر سے نکلتے وقت جوتا پہننے کی عادت ہے۔

Published: undefined

سو کروڑ کی ٹیکہ کاری کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے عوام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ عوام کی کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے۔ اپنے خطاب میں لوگوں میں جوش بھرنے کی غرض سے وزیر اعظم نے ہر شعبہ کی مثبت تصویر پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں معیشت، ریئل اسٹیٹ، سرمایہ کاری اور روزگار وغیرہ کی بہت مثبت تصویر پیش کی۔ لیکن وزیر اعظم نے مہنگائی کا کوئی ذکر نہیں کیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سو کروڑ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا اس وجہ سے دنیا کا ہندوستان کے تئیں نظریہ بدلا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان نے نہ صرف خود ٹیکہ بنایا بلکہ اسے لگایا بھی، لیکن انہوں نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ ہندوستان کی ویکسین ’کو ویکسین‘ کو عالمی طبی تنظیم نے ابھی تک منطوری کیوں نہی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سائنسی سوچ کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا، لیکن انہوں نے ان لوگوں کی جانب اشارہ نہیں کیا جو کورونا کو وبا ماننے کے لئے تیار نہیں تھے بلکہ کچھ لوگ گائے کے پیشاب اور گوبر سے اس کے علاج کی بات کر رہے تھے۔ نہ ہی انہوں نے بابا رام دیو کا ذکر کیا جنہوں نے دعوی کیا تھا کہ ان کی کمپنی نے کورونا کی دوا بنا لی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے تھالی اور تالی بجانے کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے قومی اتحاد نظر آیا، لیکن انہوں نے وبا سے جان گنوانے والوں پر زیادہ کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے تہواروں سے پہلے اور سو کروڑ ٹیکہ لگانے کے موقع پر لوگوں میں جوش بھرنے کی پوری کوشش کی اور کہا کہ چاروں جانب جوش اور امید ہے یعنی آپٹی میزم ہی آپٹی میزم ہے۔ انہوں نے اس موقع پر میڈ ان انڈیا کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی کوشش ہونی چاہئے کہ وہ وہی سامان خریدیں جو ہندوستان میں بنا ہو۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کچھ ایسا نہیں کہا جو انہوں نے پہلے نہ کہا ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا