رانچی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بی جے پی صحیح طریقہ سے اقتدار نہیں چلا پارہی ہے تو وہ کانگریس کو اقتدار ہینڈ اوور کردے تاکہ کانگریس پارٹی یہ بتا سکے کہ اس بحران کے وقت میں بھی اہل وطن کو کس طرح سے فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے-ایک اور دو میں ملک کے 27 کروڑ لوگوں کو خط افلاس سے اوپر اٹھایا گیا اور یہ تمام کنبے درمیانہ طبقہ کے زمرے میں آئے، لیکن مرکزکی موجودہ نریندر مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 23 کروڑ افراد پھر سے خط افلاس سے نیچے چلے گئے۔
Published: undefined
سلمان خورشید نے ہفتہ کے روز رانچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ مرکزی حکومت کی پالیسیاں نہ صرف غریبی میں اضافہ کررہی ہیں بلکہ اس کا خراب اثر روزگار پر بھی پڑرہا ہے۔ اپریل اور مئی 2021 میں ملک میں دو کروڑ روزگار ختم ہوگئے، 97 فیصد لوگوں کی مزدوری کم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں غریبوں کی تعداد اور بے روزگار ی میں اضافہ ہوا ہے، دوسری طرف بڑھتی مہنگائی نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔
Published: undefined
سلمان خورشید نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ کو آر بی آئی چار فیصد تک موافق مانتا ہے لیکن مئی اور جون میں یہ اعدادو شمار بالترتیب 5.91 اور 6.37 فیصد ہوگئی۔ تھوک مہنگائی کی شرح کا اعداد و شمار بھی چار فیصد کے ہدف سے اوپر 5.5فیصد ہوگیا۔ سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ گزشتہ دو برسوں سے اہل وطن کورونا انفیکشن سے پریشان ہیں۔ اس عالمی وبا کے دوران مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں اور بدانتظامی کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined