بیٹی کے یوم پیدائش پر جذباتی ہوئے محمد سمیع، کہا ’آپ میرے لیے سب کچھ‘

محمد سمیع نے اپنی بیٹی کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس کی ایک بہت پیاری تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’’میری پیاری بیٹی کو یوم پیدائش کی مبارکباد! آپ میرے لیے بیش قیمتی ہیں۔‘‘

محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس
محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز تیز گیندباز محمد سمیع کی بیٹی آئرا آج 6 سال کی ہو گئی ہیں اور اسے یاد کر کے محمد سمیع انتہائی جذباتی ہو گئے ہیں۔ دراصل محمد سمیع اور ان کی بیوی حسین جہاں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے اور آئرا اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتی ہے۔ حسین جہاں نے آئرا کے نام سے محمد سمیع کا سَرنیم ہٹا کر اپنا سَر نیم لگا دیا ہے، یعنی بیٹی کا نام آئرا جہاں رکھ دیا ہے۔ اس طرح محمد سمیع اپنی بیٹی کو یاد کر کے غمگین بھی ہیں اور انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعہ انھیں یوم پیدائش کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

محمد سمیع نے اپنی بیٹی کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس کی ایک بہت پیاری تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’’میری پیاری بیٹی کو یوم پیدائش کی مبارکباد! آپ میرے لیے بیش قیمتی ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو اس بات کا احساس ہوگا کہ آپ ہی میرے لیے سب کچھ ہیں۔ آپ مثبت، پرکشش اور پیاری بٹیا ہیں۔ مجھے آپ کو اپنی بیٹی کہنے پر فخر ہے۔ ہیپی برتھ ڈے ٹو مائی پرفیکٹ لٹل گرل۔‘‘


محمد سمیع کے پوسٹ پر کئی لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے آئرا کو یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہیں۔ ہندوستانی کے سابق بلے باز سریش رینا سمیت کئی سرکردہ کھلاڑیوں نے بھی محمد سمیع کی بیٹی کو دعاؤں سے نوازا ہے۔ محمد سمیع کے چھوٹے بھائی اور بنگال کی جانب سے رنجی کھیلنے والے تیز گیندباز محمد کیف نے سرخ رنگ کے دو ہارٹ اموجی کے ساتھ لکھا ہے ’’آپ کو یوم پیدائش کی بہت بہت مبارک بیبو۔ مِس یو بیبو۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔