قومی خبریں

چوٹ کے باوجود ٹیم کے ساتھ رہیں گے شکھر، فی الحال ٹیم کے پاس کوئی متبادل نہیں

شکھر دھون بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ کے باوجود آئی سی سی عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کا حصہ رہیں گے اور ان کی چوٹ پر نگرانی رکھی جائے گی لیکن شکھر کے لئے کسی متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: سابق چمپئن آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت میں سنچری بنانے والے سلامی بلے باز شکھر دھون بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ کے باوجود آئی سی سی عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کا حصہ رہیں گے اور ان کی چوٹ پر نگرانی رکھی جائے گی لیکن بی سی سی آئی کی طرف سے شکھر کے لئے کسی متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ شکھر کے انگوٹھے میں فریکچر کی خبر نے ہندستانی خیمے کو سکتے میں ڈال دیا تھا اور پورے دن شکھر کی فٹنیس اور ان کے عالمی کپ میں کھیلنے کی خبریں گردش کرتی رہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST

ان کے انگوٹھے میں فریکچر آتے ہی یہ کہا گیا تھا کہ وہ اس چوٹ کی وجہ سے کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے اور عالمی کپ سے باہر بھی ہو جائیں گے۔ لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف اگلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST

ہندستان کو اپنا اگلا میچ جمعرات کو ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلنا ہے۔ فی الحال اتنا طے ہے کہ شکھر اس میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ دراصل بی سی سی آئی اور ہندستانی سلیکٹر شکھر کو ایک دم ٹیم سے باہر کرنے کا رسک نہیں لے سکتے ۔ وہ اگلے ایک دو میچ تک ان کی چوٹ کا جائزہ لیں اور اس کے بعد جاکر ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

آئی سی سی کے ضابطے کے مطابق ایک بار کھلاڑی کو باہر کئے جانے کی صورت میں اسے دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ کوئی دیگر کھلاڑی زخمی نہ ہوجائے ۔

Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST

شکھر کو آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے میچ کے دوران چوٹ لگی تھی۔ شکھر کو تیز بولر پیٹ كمنز کے باؤنسر پر گیند انگوٹھے پر لگی تھی۔ شکھر درد کے باوجود کریز پر ڈٹے رہے تھے اور انہوں نے 109 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی اور انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا۔

Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST

ہندستانی اوپنر انگوٹھے پر چوٹ لگنے کے بعد بیٹ پر اپنے نچلے ہاتھ کو ہٹاتے ہوئے بلے بازی کر رہے تھے۔ لیکن جیسے جیسے ان کی اننگز آگے بڑھتی رہی وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے شاٹ کھیلتے رہے۔ لیکن شکھر نے آسٹریلیا کی اننگز میں فیلڈنگ نہیں کی تھی اور ان کی جگہ رویندر جڈیجہ نے پورے 50 اوور فیلڈنگ کی تھی۔

Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST

شکھر کا اسکین کرایا گیا، جس میں ان کے انگوٹھے میں فریکچر نکلا۔ ہندستان کو اب اس مہینے نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے ہیں۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا کہ کون کھلاڑی شکھر کی جگہ ٹیم میں شامل ہو گا۔ ہندستانی سلیکٹرز نے 15 رکنی ٹیم کے باہر اختیاری کھلاڑیوں میں امباٹي رائیڈو، رشبھ پنت، پٹیل، ایشانت شرما اور نوديپ سینی کو رکھا ہے۔.لیکن متبادل کا کوئی فیصلہ کچھ وقت بھی ہی لیا جائے گا۔

Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST