قومی خبریں

میں نے ایل جے پی کو توڑا نہیں بلکہ اس کا وجود بچایا ہے: پشو پتی کمار پارس

رام ولاس پاسوان کے بھائی پشو پتی کمار پارس کا کہنا ہے کہ ’’میری بدقسمتی ہے جو میرے بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی دونوں ہم کو چھوڑ کر چلے گئے۔ میں تنہا رہ گیا، بہت اکیلا محسوس کر رہا ہوں۔‘‘

پشو پتی کمار پارس، تصویر آئی اے این ایس
پشو پتی کمار پارس، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) میں ٹوٹ کے بعد آنجہانی رام ولاس پاسوان کے بھائی پشوپتی کمار پارس نے کہا کہ انہوں نے پارٹی توڑی نہیں ہے بلکہ پارٹی کے وجود کو بچانے کے لئے مجبوری میں 6 میں سے 5 اراکین پارلیمنٹ نے ایک بڑا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پشوپتی کمار پارس نے بتایا کہ ایل جے پی کے 6 میں سے 5 ارکین پارلیمنٹ کا اجلاس اتوار کو دیر رات منعقد ہوا، جس میں انہوں نے متفقہ طور پر پارلیمانی پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد تمام اراکین پارلیمنٹ نے ساڑھے آٹھ بجے لوک سبھا کے اسپیکر سے ملاقات کی اور انہیں ایک خط ان کے حوالے کیا اور انہیں نئے قائد کے انتخاب کے بارے میں آگاہ کیا۔

Published: undefined

آنجہانی رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی نے کہا کہ انہوں نے پارٹی توڑی نہیں بلکہ اسے بچایا ہے۔ پارٹی کے وجود کو بچانے کے لئے یہ مجبوری میں کیا گیا فیصلہ ہے۔ ایل جے پی رہنما نے کہا کہ "ہم تینوں (رام ولاس پاسوان ، پشوپتی کمار پارس، رام چندر پاسوان) بھائیوں کے مابین بہت محبت تھی، یہ پوری دنیا جانتی ہے۔ ایل جے پی 28 نومبر 2000 کو بڑے بھائی رام ولاس پاسوان نے بنائی تھی۔ تب سے پارٹی بہت اچھا کام کر رہی تھی۔ کسی کو کوئی شکایت نہیں تھی، لیکن میری بدقسمتی تھی کہ میرے بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی دونوں ہم کو چھوڑ کر چلے گئے۔ میں تنہا رہ گیا۔ میں اپنے کو بہت اکیلا محسوس کررہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined