قومی خبریں

’میں سبکدوش ہونے والا شخص نہیں‘، اپنی مدت کار کے آخری دن سپریم کورٹ جج ایم آر شاہ کی آنکھیں ہوئیں نم

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ ’’کووڈ کے وقت میں بھی میں نے پایا کہ جب ہم اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے تھے اور کچھ پیچیدہ معاملے سامنے آ رہے تھے اس وقت بھی شاہ ہر چیلنجز کے لیے تیار تھے۔‘‘

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس  

سپریم کورٹ کے جج ایم آر شاہ کے لیے پیر کے روز کام کا آخری دن رہا۔ یعنی ان کی مدت کار مکمل ہو گئی ہے اور وہ سبکدوش ہو رہے ہیں۔ کام کے آخری دن وہ بہت جذباتی نظر آئے اور روتے ہوئے کہا کہ ’’میں سبکدوش ہونے والا شخص نہیں۔ زندگی میں ایک نئی اننگ کی شروعات کروں گا۔‘‘ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی رسمی بنچ پر بیٹھے جسٹس شاہ نے اپنی تقریر کے آخر میں راج کپور کا مشہور گانا ’جینا یہاں، مرنا یہاں‘ بھی گایا۔

Published: undefined

ایم آر شاہ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ وہ نئی اننگ کے لیے مجھے طاقت اور ہمت دے، اور ساتھ ہی اچھی صحت بھی دے۔‘‘ انھوں نے نم آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ’’مجھے راج کپور کا گانا ’کل کھیل میں ہم ہوں نہ ہوں، گردش میں تارے رہیں گے سدا‘ یاد آ رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ 2 نومبر 2018 کو سپریم کورٹ میں مقرر کیے گئے جسٹس شاہ کی سبکدوشی کے ساتھ عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد اب سی جے آئی سمیت 32 ہو جائے گی۔ ایک دن پہلے ہی جسٹس دنیش ماہیشوری سبکدوش ہوئے تھے۔ آج وداعی تقریب میں چیف جسٹس نے شاہ کے ساتھ اپنے رشتوں کو یاد کیا اور کہا کہ ’’میں ہندوستان کا ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تھا، اُس وقت سے میرا شاہ کے ساتھ رشتہ ہے۔ بعد میں جب وہ سپریم کورٹ آئے تو ہماری دوستی کو ایک نئی شکل مل گئی۔‘‘

Published: undefined

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں کورونا وبا کے دوران ایک ساتھ بیٹھے۔ شاہ ہمیشہ چیلنجز کے لیے تیار رہتے ہیں۔ حتیٰ کہ کووڈ کے وقت میں بھی میں نے پایا کہ جب ہم اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے تھے اور کچھ پیچیدہ معاملے سامنے آ رہے تھے اس وقت وہ ہر چیلنجز کے لیے تیار تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ کبھی ایسے شخص نہیں رہے جو کام سے بچتے ہوں۔ اگر میں نے ایک فیصلہ بھیجا ہوگا تو شاہ کا فیصلہ راتوں رات ان کے تبصروں کے ساتھ آ جاتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined