قومی خبریں

حیدرآباد: ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

تاجروں نے بتایا کہ حالیہ بارش کی وجہ سے پیاز کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے جس سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر سے تلنگانہ کے لئے اس کی سپلائی بھی بہت کم ہوگئی ہے۔

ٹماتڑ، تصویر آئی اے این ایس
ٹماتڑ، تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے سبزیوں کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے۔ تازہ طور پر پیاز کی قیمتوں میں اچھال دیکھا جا رہا ہے۔ 100روپئے میں 5 تا 6 کیلو کے حساب سے فروخت کی جا نے والی پیاز، اب فی کیلو 40 تا 50 روپئے میں فروخت ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ سے عام آدمی پریشان ہے۔

Published: undefined

تاجروں کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع سے حیدرآباد کو ٹماٹر کی فراہمی میں شدید کمی آئی ہے۔ حالیہ بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے اور طلب کی تکمیل نہیں ہو پا رہی ہے۔ موجودہ طور پر ریٹیل مارکٹ میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 60 سے 70 روپے کے لگ بھگ ہے۔ حیدرآباد کے بازاروں میں عام طور پر روزانہ 150 سے 180 لاری ٹماٹر درآمد کیا جاتا ہے، لیکن اب تاجروں کا کہنا ہے کہ فصلوں کے نقصان کی وجہ سے یومیہ 80 لاریاں بھی حیدرآباد نہیں آ رہی ہیں جس کے سبب ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

تاجروں نے بتایا کہ حالیہ بارش کی وجہ سے پیاز کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے جس سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر سے تلنگانہ کے لئے اس کی سپلائی بھی بہت کم ہوگئی ہے۔ تلنگانہ کے اضلاع میں پیازکی فصل کو بارش کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال مزید ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو