قومی خبریں

کرناٹک کے یلا پورہ اور رائے چور میں شدید سڑک حادثے، 14 افراد کی موت، کئی سنگین زخمی

شمالی کنڑ ضلع کے یلا پورہ ہائی وے پر سبزی لے جا رہا ٹرک 50 میٹر گہری گھاٹی میں گر گیا جس میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں رائے چور میں گاڑی اُلٹ جانے سے 3 طلبا سمیت 4 کی موت ہوگئی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

کرناٹک کے یلا پورہ اور رائے چور میں آج دو بڑے سڑک حادثے کی اطلاع ملی ہے۔ ان حادثوں میں 14 افراد کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک طرف شمالی کنڑ ضلع کے یلا پورہ ہائی وے پر ہوئے سڑک حادثے میں 10 لوگوں کی جان چلی گئی ہے وہیں دوسری طرف رائے چور میں ایک گاڑی کے اُلٹ جانے سے 3 طلبا سمیت 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شمالی کنڑ ضلع کے یلا پورہ ہائی وے پر خوفناک سڑک حادثہ ہوا۔ یہاں گُلا پورہ میں سبزی لے جا رہا ٹرک توازن بگڑ جانے کے بعد ایک ٹرپر سے ٹکرا گیا جس سے اس کے پرخچے اڑ گئے۔ اس حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 20 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔

Published: undefined

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جس سبزی کے ٹرک میں وہ سفر کر رہے تھے وہ بدھ کی صبح 50 میٹر گہری گھاٹی میں گر گیا۔ حادثے کا شکار ہوئے سبھی پھل فروخت کنندگان ساؤنور سے چلے تھے اور فروخت کرنے کے لیے یالا پور میلے کی طرف جا رہے تھے۔ شمالی کنڑ کے ایس پی ایم نارائن نے کہا کہ ٹرک ساؤنور-ہبلی روڈ پر جا رہا تھا۔ یہ حادثہ جنگلی علاقے میں ہوا۔

نارائن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ صبح تقریباً 4 بجے ایک ٹرک دوسری گاڑی کو سائڈ دینے کے چکر میں ایک دم بائیں طرف چلا گیا اور تقریباً 50 میٹر گہری گھاٹی میں گر گیا۔ انہوں نے کہا کہ گھاٹی میں سڑک پر کوئی حفاظتی دیوار نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 لوگوں کی موت موقع پر ہی ہو گئی اور دیگر 20 شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہبلی کے کے آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

وہیں دوسری طرف ریاست کے رائے چور میں بھی ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک گاڑی اُلٹ جانے سے 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد زخمی ہیں۔ حادثہ سندھ نور میں اراگن مارا کیمپ کے پاس پیش آیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش رشتہ داروں کو سونپ دی گئی ہے۔ سندھ نور پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک گاڑی طلبا کو لے جا رہی تھی جو نرہری مندر میں پوجا کرنے کے لیے ہمپی کی تیرتھ یاترا پر تھے۔ مہلوکین طلبا کی شناخت آریہ وندن (18)، سچندر (22) اور ابھیلاش (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حادثے میں ڈرائیور شیوا (24) کی بھی موت ہو گئی ہے۔ زخمی ہوئے 10 لوگوں کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined