قومی خبریں

مہاراشٹر کے بلڈھانا میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک اور بس کے پرخچے اُڑے، 3 افراد کی موت، 20 سے زائد زخمی

حادثہ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں کھام گاؤں-نادورا روڈ پر ہوا جہاں بس اور اینٹ ڈھونے والے ٹرک میں آمنے سامنے کی زوردار ٹکر ہو گئی۔ بس مدھیہ پردیش ٹرانسپورٹ کی بتائی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بلڈھانا سڑک حادثے کاخوفناک منظر/ویڈیو گریب</p></div>

بلڈھانا سڑک حادثے کاخوفناک منظر/ویڈیو گریب

 

مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے جہاں ایک ٹرک اور بس میں زوردار ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں 3 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ 20 سے زیادہ افراد بُری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں افرا تفری کا ماھول ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق یہ حادثہ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں کھام گاؤں-نادورا روڈ پر ہوا۔ یہاں ایک پرائیویٹ بس اچانک ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں 3 لوگوں کی جان چلی گئی۔ بس میں سوار 20 مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق بس اور اینٹ ڈھونے والے ٹرک میں آمنے سامنے کی ٹکر ہوئی۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گیا۔ مقامی لوگ مدد کے لیے دوڑے اور پولیس کو حادثے کی اطلاع دی گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

بلڈھانا حادثے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں حادثے کا خوفناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ آس پاس موجود اینٹ کی دیوار بھی ٹوٹ کر بکھر گئی۔ مدھیہ پردیش ٹرانسپورٹ کی پرائیویٹ بس اور ٹرک کے درمیان یہ ٹکر ہوئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کے اہل خانہ اسپتال پہنچ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined