حاجی پور میں دردناک حادثہ، سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 لوگوں کی موت

بہار کے حاجی پور میں سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت کی وجہ زہریلی گیس بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سیپٹک ٹینک علامتی تصویر/   نیوز کلک</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار میں گزشتہ روز سرائے تھانہ علاقے کے گاؤں انور پور میں ایک ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہاں ایک گھر کے آنگن میں بنے سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔ متوفیوں میں باپ، بیٹا اور دو بھائی شامل ہیں۔ حادثے کی خبر نے علاقے کو غمزدہ کردیا ہے۔ پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کو ویشالی ضلع کے سرائے تھانہ علاقے کے تحت واقع گاؤں انور پورکے رہنے والے آنند کمار کے گھر ٹینک کی صفائی شروع ہوئی۔ آنند کا بیٹا پریانشو پہلے اندراُترا۔ جب کافی دیر تک وہ باہر نہیں نکلا تو اس کے والد آنند اندر گئے، جب وہ بھی باہر نہیں آئے تو آنند کے دونوں بھائی پنکج اور راہل انہیں بچانے کے لیے اندر اترے لیکن وہ بھی بے ہوش ہو کر گرگئے۔


بتایا جاتا ہے کہ 3 دیگر گاؤں والے اجے، سجیت اور درگیش جنہوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی وہ بھی زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔ ٹینک کے اندر کل 7 لوگ پھنس گئے۔ اس حادثے سے گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز موقع پر مہنچے اورمقامی رہائشیوں کی مدد سے گھنٹوں مشقت کرکے سبھی کو ٹینک سے نکالا۔

فائرآفیسرمنٹو کمار سنگھ نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے بی اے سیٹ (ریسپیریٹر) کا استعمال کرتے ہوئے رسی چیئر نیٹ بناکر سبھی کو باہر نکالا۔ ٹیم میں فائر مین محمد ارمان علی، اسسٹنٹ فائر آفیسر منٹو کمار سنگھ، سنیل کمار، فائر مین منی کانت کمار، پرکاش کمار، نتیش کمار اور سیما کماری شامل تھے۔


سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے بے ہوش لوگوں کو تھانہ سرائے کی پولیس صدر اسپتال لے کرپہنچی۔ بیک وقت 3 لوگوں کوایمرجنسی روم میں لائے جانے سے افراتفری مچ گئی۔ ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز نے ان کا علاج شروع کر دیا لیکن جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔

سجپق لال گنج ریفرل اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد صدر اسپتال لائے گئے پنکج کمار کو بھی ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ اور عزیز و اقارب ہمحٹہی پہنچ گئے۔ جن کا رُورُو کر بُرا حال تھا۔ گیس سے دم گھٹنے سے بے ہوش اجے کمار، سوجیت کمار اور متوفی پنکج کے بیٹے درگیش کمار کا مقامی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔