
راجستھان کے بُندی ضلع میں ٹرک پلٹنے کے سبب خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں 2 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ کوٹہ-لالسوٹ میگا ہائی وے پر میج ندی کے پاس ہوا، جس کی وجہ سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔ موقع پر موجود لوگوں نے حادثہ میں زخمی ہونے والے لوگوں کی مدد کی۔ جبکہ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ لوگوں نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہوئے لوگ پیدل سفر کر رہے تھے۔
Published: undefined
رپورٹس کے مطابق بُندی ضلع کے لاکھیری علاقے میں یہ سڑک حادثہ ہوا ہے۔ ’چوتھ کا برواڑہ‘ جا رہے لوگوں پر ایک ٹرک بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ اس دردناک حادثے میں نصف درجن سے زائد لوگ ٹرک کے نیچے دب گئے، جبکہ 2 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
Published: undefined
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹرک کی رفتار کافی تیز تھی اور اچانک توازن بگڑنے کی وجہ سے وہ پلٹ گیا، جس کے نتیجے میں سڑک کنارے چل رہے مسافر حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر افراتفری اور چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر لاکھیری پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس کے بعد 108 ایمبولینس، ریسکیو ٹیمیں اور دیگر ہنگامی خدمات جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس دردناک سڑک حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کا بھاری ہجوم جمع ہو گیا اور مشتعل افراد نے میگا ہائی وے کو بلاک کر کے کلکٹر اور ایس پی کو موقع پر بلانے کا مطالبہ کیا۔ وہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی کئی عوامی نمائندے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ایس ڈی ایم نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور بتایا کہ ’’کچھ لوگ پیدل یاترا کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک بے قابو ٹرک پلٹ گیا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined