قومی خبریں

’’امید ہے پی ایم مودی نئے سال میں ملک سے جھوٹ بولنا بند کر دیں گے‘‘

کانگریس نے کہا کہ ملک کے عوام کونئے سال میں ایسے ہندوستان کی تعمیر کی امید ہے جہاں حکومت عوامی مفاد میں فیصلہ لینے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ نظریات، امن اورخوشحالی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرے۔

پی ایم مودی، تصویر پی آئی بی
پی ایم مودی، تصویر پی آئی بی 

نئی دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال وہ چینی دراندازی جیسے متعدد امور پر ملک سے جھوٹ بولتے رہے ہیں، لیکن پارٹی کو توقع ہے کہ 2021 میں پی ایم مودی کسی بھی امورپر جھوٹ نہیں بولیں گے۔ کانگریس نے اپنے سرکاری پیج پر آج ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہمیں امید ہے مسٹر مودی نئے سال پر ملک سے چینی دراندازی، پی ایم کیئرس اور دیگر کسی بھی امور پر ملک سے جھوٹ بولنا بندکردیں گے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے ایک ماہ سے زیادہ وقت سے چل رہی کسان تحریک کے درمیان حکومت پر عوام کی آواز دبانے کا بھی الزام لگایا اورکہا کہ اسے یہ امید ہے کہ 2021 میں حکومت سمجھے گی کہ ہمارے لوگوں کو احتجاج کرنے کا حق ہے۔ ہمارے لوگوں کو آزادانہ تقریر کا حق ہے۔ ہمارے لوگوں کو پریس کی آزادی کا حق ہے۔ توقع ہے 2021 میں ہماری حکومت اسے سمجھے گی۔

Published: undefined

پارٹی نے مزید کہا کہ’’مضبوط شہری ہی مضبوط قوم کی تعمیر کرنے والا ہوتا ہے اس لیے ہم مانتے ہیں کہ حاشیے پر بیٹھے اور کمزور طبقے کے لوگوں کو مضبوط بنانے کے لیے سب کام کریں۔ ہماراہدف کبھی بھی اقتدار اور طاقت حاصل کرنا نہیں رہا بلکہ ایسے معاشرے کی تعمیر رہی ہے جہاں تمام شہریوں کو انصاف ملے۔ ہمارایہ اصول ہمیں مسلسل کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور اسی کی بنیاد پر کیا گیا ہمارا ہرفیصلہ عام آدمی کے مفاد تک پہنچنے والا ہوتا ہے۔‘‘ کانگریس نے آگے کہا کہ ’’پارٹی مساوات کے اصول پر یقین رکھتی ہے اور اسی پر کام کرتی ہے۔ ہمارے لیے ملک کاہرشہری اہم ہے اورہم ذات، طبقات، مسلک زبان علاقے یا امتیاز کی بنیادپر کبھی کام نہیں کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے کہا کہ ملک کے عوام کونئے سال میں ایسے ہندوستان کی تعمیر کی امید ہے جہاں حکومت عوامی مفاد میں فیصلہ کرنے کے اہل ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ نظریات، امن اورخوشحالی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined