قومی خبریں

’ہوگی ہر ضرورت پوری، کانگریس ہے ضروری‘، کانگریس دہلی اسمبلی انتخاب میں کامیابی کے تئیں پرعزم

کانگریس صدر کھڑگے نے دہلی کی عوام سے کہا کہ دہلی کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے، عوامی فلاح، سماجی انصاف اور دہلی کی معاشی و بنیادی ترقی کو لوٹانے کے لیے کانگریس ہی واحد متبادل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/INCDelhi">@INCDelhi</a></p></div>

تصویر @INCDelhi

 

دہلی اسمبلی انتخاب میں کانگریس اس بار برسراقتدار عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کو سخت مقابلہ دیتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ ایک طرف کانگریس ان دونوں ہی پارٹیوں کی عوام مخالف پالیسیوں کو سب کے سامنے پیش کر رہی ہے، دوسری طرف حکومت تشکیل دینے کی صورت میں عوام کے لیے شروع ہونے والے خوش آئند منصوبوں کا اعلان بھی کر رہی ہے۔ ’ہوگی ہر ضرورت پوری، کانگریس ہے ضروری‘ نعرہ کے ساتھ اس مرتبہ کانگریس دہلی اسمبلی انتخاب میں کامیابی کے تئیں پرعزم نظر آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کانگریس کے ذریعہ ’جیون رکشا یوجنا‘ کا اعلان کیے جانے پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’دہلی کی 2 کروڑ عوام اب تبدیلی چاہتے ہے، اور وہ اس کے لیے اپنی پرانی ساتھی کانگریس پارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد 2 بڑے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے حکومت سازی کی صورت میں سب سے پہلے ’پیاری دیدی یوجنا‘ کا اعلان کیا جس کے تحت خواتین کو ہر ماہ بطور اعزازیہ 2500 روپے دیے جائیں گے، اور آج ’جیون رکشا یوجنا‘ کا اعلان ہوا جس کے تحت دہلی کے ہر شہری کو 25 لاکھ روپے کا مفت ہیلتھ سیکورٹی انشورنس ملے گا۔

Published: undefined

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے آج کانگریس کے ان دونوں منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہم نے 2 اہم اعلانات کیے ہیں۔ 1. پیاری دیدی یوجنا: خواتین کو ہر ماہ 2500 روپے کی اعزازیہ رقم۔ 2. جیون رکشا یوجنا: دہلی کے ہر شہری کو 25 لاکھ روپے کا مفت ہیلتھ سیکورٹی انشورنس۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’دہلی ہندوستان کی شناخت ہے۔ یہاں کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے۔ عوامی فلاح، سماجی انصاف اور دہلی کی معاشی و بنیادی ترقی کو لوٹانے کے لیے کانگریس ہی واحد متبادل ہے۔ اس لیے صرف کانگریس کو ووٹ دیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس بی جے پی اور عآپ کی لیڈرشپ کو بھی لگاتار نشانے پر لے رہی ہے۔ خصوصاً سوشل میڈیا پر ان کے حقائق پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام تک ان کی سچائی پہنچائی جا سکے۔ ’ایکس‘ پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں کانگریس نے کہا ہے کہ ’’دیش کے دل پر چوٹ کرنے والوں کو دہلی کی عوام معاف نہیں کرے گی۔ واشنگ مشین اور شیش محل والوں کی بدعنوانی نے دہلی کی عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ لیکن اب اور نہیں۔ ان کی بدعنوانی کو مٹانا ہی کانگریس پارٹی کا عزم ہے۔‘‘

Published: undefined

ایک دیگر ویڈیو پوسٹ میں کانگریس نے بتایا ہے کہ ’’گزشتہ 11 سالوں میں ایک ناکارہ حکومت نے دہلی کی قسمت میں محلہ کلینک کے نام پر ناکارہ صحت خدمات، اسپتالوں کے نام پر بدحالی اور علاج کے نام پر زبردست بدانتظامی لکھ دی ہے۔ جس کا نتیجہ کورونا میں مچے کہرام کی شکل میں ہم سب نے دیکھا۔ کورونا کے اس دور میں بھی کانگریس سب کی ذمہ داری نبھا رہی تھی اور دہلی والوں کو آکسیجن سلنڈر، دوائیاں اور کھانا مہیا کرا رہی تھی۔‘‘ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’دہلی کو پھر سے ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے لیے ہماری سی پی پی چیئرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ہمارے لیڈر راہل گاندھی کے مشورہ سے کانگریس نے دہلی کے ہر شخص کو 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ منصوبہ دہلی کے ہر نوجوان، بچے، بزرگ، خواتین، مرد کو پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی 25 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کا حق دے گی۔ کانگریس دہلی والوں سے یہ وعدہ نبھائے گی، کیونکہ اس سے پہلے کانگریس راجستھان سے یہ وعدہ نبھا چکی ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے 25 لاکھ روپے تک کے مفت علاج سے متعلق منصوبہ کو لے کر مزید ایک ویڈیو ’ایکس‘ پر پوسٹ کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ’’دہلی میں اب کوئی بھی کنبہ علاج اور اس کے خرچ کو لے کر پریشان نہیں ہوگا۔ کیونکہ کانگریس دہلی کے باشندوں کے لیے ’جیون رکشا یوجنا‘ لے کر آئی ہے جس میں لوگوں کو 25 لاکھ روپے تک کا صحت انشورنس ملے گا۔ تبھی ہم کہہ رہے ہیں– ہوگی ہر ضرورت پوری، کانگریس ہے ضروری۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined