ویڈیو گریب
راجستھان کے جئے پور ناہرگڑھ علاقے میں پیر کی شام ہٹ اینڈ رن کا ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا۔ یہاں ایک بے قابو ایس یو وی کار نے کئی دو پہیہ گاڑیوں اور سڑک پر پیدل چل رہے لوگوں کو روند دیا۔ اس حادثے میں 2 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 7 دیگر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں کئی کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
پولیس کی اطلاع کے مطابق ہٹ اینڈ رن کا یہ واقعہ راجستھان کے جئے پور کے ناہرگڑھ علاقے میں ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کا ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک سفید رنگ کی بے قابو کار کئی گاڑیوں کو ٹکر مارتی ہوئی آگے نکل گئی۔ گاڑیوں اور لوگوں کو روندنے کا یہ فوٹیج رونگٹے کھڑے کرنے والا تھا۔
حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے فوراً کار کا پیچھا کرکے اسے گھیر لیا اور ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی ابتدائی جانچ کے مطابق ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت کافی نشے میں تھا۔
Published: undefined
ایس ایم ایس پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کنہیا لال نے اے این آئی کو بتایا کہ ناہرگڑھ علاقے سے ہٹ اینڈ رن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس میں 9 لوگ زخمی ہوئے تھے جس میں 2 کی موت ہو گئی ہے۔ مہلوکین میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔ 4 زخمیوں کا ٹراما سینٹر میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ 3 لوگوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈی سی پی (شمال) بجرنگ سنگھ نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت اودھیش پاریک (37) اور ممتا (50) کے طور پر ہوئی ہے۔
Published: undefined
پولیس کو یہ رپورٹ بھی ملی ہے کہ اسی گاڑی نے ایم آئی روڈ پر دیگر کاروں اور ایک پیدل مسافر کو ٹکر ماری۔ ایک افسر نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔ واقعہ کے بعد موقع اور بعد میں ایس ایم ایس اسپتال میں لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہو گئی جہاں زخمیوں کو علاج کے لیے لے جایا گیا۔ ایس پی (کوتوالی) انوپ سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر کار کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined