قومی خبریں

تلنگانہ میں تاریخ ساز ڈرون شو، دلفریب فضائی منظر نے بنایا گنیز ورلڈ ریکارڈ

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری نے کہا کہ تلنگانہ عالمی بینک کے معیارات کے مطابق اعلیٰ متوسط ​​آمدنی والی معیشت کا درجہ حاصل کرچکا ہے۔ وہ ہدف جس کو ہندوستان اگلے پانچ سالوں میں حاصل کرنا چاہتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر : سی ایم&nbsp; او تلنگانہ فیس بک پیج</p></div>

تصویر : سی ایم  او تلنگانہ فیس بک پیج

 

 تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کی اختتامی تقریب میں منگل کی رات دلفریب منظردیکھا گیا جب 3,000 ڈرونز نے آسمان میں دنیا کا سب سے طویل فضائی دائرہ تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ ڈرونز نے ریاست کے وژن 2047 کے عزائم کو شاندار طریقے سے پیش کیا۔ یہ دلکش شو ایمرجنگ انڈیا فیوچر سٹی کے معام پر منعقد ہوا، جیسے ہی وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے وژن 2047 دستاویز کی نقاب کشائی کی۔

Published: undefined

اس سے قبل تقریب میں ایک روبوٹ نے اس وقت سب کی نظریں اپنی طرف مبذول کرائیں جب اسٹیج پر وزیراعلیٰ کو وژن 2047 دستاویز سونپے۔ ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی علامت کے طور پر یہ لمحہ بہت زیادہ زیر بحث رہا۔ اس موقع پر آر بی آئی کے سابق گورنر ڈووری سباراؤ، سابق چیف اکنامک ایڈوائزر اروند سبرامنیم، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری، مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا، تیلگو سپر اسٹار چرنجیوی اور دیگر معزز مہمان موجود تھے۔

Published: undefined

تقریب کے دوران برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے ورچوئل خطاب میں کہا کہ 2014 میں تشکیل پانے والے تلنگانہ کی ترقی دنیا کے لیے ایک مثال بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جدوجہد سے آگے بڑھ کرتلنگانہ آج ٹیکنالوجی، زراعت اور جامع ترقی کا عالمی مرکز بن گیا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کرتے ہوئے آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن نے کہا کہ وژن دستاویز گورننس میں شفافیت، شمولیت اور موثر ٹیکنالوجی کو مرکز میں رکھ کر ترقی کی مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ کامیاب نفاذ، مسلسل جائزہ اور بروقت پراصلاحات ہی مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے۔ اروند سبرامنیم کے مطابق تلنگانہ نے نہ صرف ہندوستان کے نقشے پر بلکہ عالمی ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر بھی خود کو قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2047 ریاست کی ترقی کو آئی ٹی پر مرکوز معیشت سے لوگوں پر مبنی تکنیکی ماحولیاتی نظام کی طرف لے جائے گا۔

Published: undefined

وہیں سبا راؤ نے کہا کہ تلنگانہ آج ہندوستان کی نمبر 1 ترقی پذیر ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے اور’حیدرآباد فارما، بائیو اور سروس سیکٹر کا عالمی مرکز بن گیا ہے۔ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری نے کہا کہ تلنگانہ عالمی بینک کے معیارات کے مطابق اعلیٰ متوسط ​​آمدنی والی معیشت کا درجہ حاصل کرچکا ہے۔ وہ ہدف جس کو ہندوستان اگلے پانچ سالوں میں حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نیتی آیوگ ہر قدم پر تلنگانہ کی ترقی کے سفر میں شراکت دار رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined