قومی خبریں

میرٹھ کا نام گاندھی کے قاتل ناتھورام کے نام پر ’گوڈسے نگر‘ رکھنے کا مطالبہ

ہندو مہاسبھا نے یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاتما گادندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو اعزاز دینے کے لئے میرٹھ کا نام تبدیل کر کے ’گوڈسے نگر‘ کر دینا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گزشتہ دنوں الہ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج اور فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا کرنے والے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ایک اور بڑے شہر کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے یوگی سے میرٹھ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: 17 Nov 2018, 1:09 PM IST

ہنددو مہاسبھا نے کہا ہے کہ میرٹھ کا نام تبدیل کر کے ’گوڈسے نگر‘ کر دینا چاہیے۔ مہاسبھا کا کہنا ہے کہ یہ ناتھو رام گوڈسے کے لئے اعزاز کی بات ہوگی۔

ہندو مہاسبھا نے اتر پردیش میں بی جے پی کی قیادت کرنے والے یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی ہے کہ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو اعزاز دینے کے لئے میرٹھ کا نام بدل کر ’گوڈسے نگر‘ کر دیا جائے۔ علاوہ ازیں ہندو مہا سبھا دہلی سے ملحقہ غازی آباد کا نام ’دگ وجے سنگھ نگر‘ اور ہاپوڑ کا نام ’اویدیہ ناتھ نگر‘ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Published: 17 Nov 2018, 1:09 PM IST

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندو مہاسبھا کے نائب صدر اشوک شرما نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’شہروں کے نام بتدیل کرنے کا مطالبہ درست ہے۔ اتر پردیش حکومت نے حال ہی میں مغلوں کے دیئے گئے ناموں کو تبدیل کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق ہندو مہاسبھا نے گوڈسے اور اس کے ساتھی نارائن آپٹے کے اعزاز میں میرٹھ دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ واضح رہے کہ ہندو مہاسبھا ناتھورام کی برسی 15 نومبر کو بلیدان دیوس کے طور پر مناتی ہے۔

غور طلب ہے کہ مہاتما گاندھی کا 30 جنوری 1948 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ناتھورام کا کہنا تھا کہ وہ گاندھی کے لئے گئے کچھ فیصلوں سے ناراض تھا۔ ناتھو رام کو 15 نومبر کو گاندھی کے قتل کے جرم میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔

Published: 17 Nov 2018, 1:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Nov 2018, 1:09 PM IST