قومی خبریں

ہماچل: کلو میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد کی موت، وزیر اعظم اور پرینکا گاندھی کا اظہار رنج و غم

ہماچل پردیش کے کلو میں پیر کی صبح ایک مسافر بس گہری کھائی میں گر جانے سے کم از کم 16 افراد کی موت اور متعدد زخمی ہو گئے، بس میں مجموعی طور پر 45 افراد سوار تھے

بس کھائی میں گری / تصویر اے این آئی
بس کھائی میں گری / تصویر اے این آئی 

شملہ: ہماچل پردیش کے کلو میں پیر کی صبح ایک مسافر بس گہری کھائی میں گر جانے سے کم از کم 16 افراد کی موت اور متعدد زخمی ہو گئے، بس میں مجموعی طور پر 45 افراد سوار تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ تقریباً 8.30 بجے اس وقت پیش آیا جب شین شر سے سینج کی طرف آ رہی بس گرل کے قریب موڑ پر بے قابو ہوکر سڑک کے نیچے کھائی میں گر گئی۔ اس میں اسکول کے بچے بھی سوار تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

Published: undefined

کلو میں پیش آنے والے دلخراش حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا، ’’ہماچل پردیش کے کلو میں پیش آنے والا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ غم کے ان لمحات میں غمزدہ کنبوں سے میری تعزیت۔ مجھے امید ہے کہ جو زخمی ہیں وہ جلد از جلد صحت یاب ہوں گے۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن امداد کر رہی ہے۔‘‘

وزیراعظم مودی نے کلو بس حادثہ میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے دینے کا کیا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

وہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’کلو ہماچل پردیش میں ہونے شدید سڑک حادثہ میں اسکولی بچوں سمیت مقامی لوگوں کی موت کی خبر سن کر دل کو تکلیف پہنچی۔ خدا جان گنوانے والوں کی روحوں کو سکون دے۔ مہلوکین کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کرتی ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined