قومی خبریں

زیادہ تنخواہ پر پنشن کا نوٹیفکیشن جاری، درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 جون

ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تنخواہ پر پنشن کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 جون 2023 ہوگی۔ اس سے ملازمین اور آجروں کو زیادہ اجرت پر پنشن کے لیے درخواست دینے کے لیے وافر وقت دستیاب ہوگا۔

ای پی ایف او دفتر / آئی اے این ایس
ای پی ایف او دفتر / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت نے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن- ای پی ایف او کی ای پی ایس- 95 پنشن اسکیم میں شامل ملازمین کو زیادہ تنخواہ پر پنشن دینے کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ وزارت نے منگل کی رات دیر گئے یہاں جاری دو نوٹیفیکیشن میں کہا کہ یہ نوٹیفکیشن 4 نومبر 2022 کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جاری کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تنخواہ پر پنشن کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 جون 2023 ہوگی۔ اس سے ملازمین اور آجروں کو زیادہ اجرت پر پنشن کے لیے درخواست دینے کے لیے وافر وقت دستیاب ہو گا۔ اس سے قبل درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 مئی 2023 اعلان کی گئی تھی۔

Published: undefined

ایک اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ اور سوشل سیکورٹی کوڈ، 2020 کو مدنظر رکھتے ہوئے، پراویڈنٹ فنڈ میں آجروں کے کل 12 فیصد میں سے 1.16 فیصد اضافی حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ شق سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined