چھتیس گڑھ کے بالود میں اندوہناک سڑک حادثہ، شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے 11 افراد ہلاک

کار میں سوار تمام لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے مارکاٹولا جا رہے تھے۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ 10 افراد موقع پر ہی فوت ہو گئے

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

رائے پور: چھتیس گڑھ کے بالود میں کانکیر قومی شاہراہ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ بولیرو کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ایس پی جتیندر کمار یادو کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا۔ کار میں سوار تمام لوگ شادی میں شرکت کے لیے مارکاٹولا جا رہے تھے۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ایک بچی اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔


وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’اطلاع ملی ہے کہ 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک بولیرو اور ٹرک کے درمیان تصادم میں بچی کی حالت نازک ہے، بالود میں پرور اور چرما کے درمیان بلودگہان کے قریب شادی کی تقریب میں جا رہی تھی۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون اور ان کے اہل خانہ کو ہمت دے۔ میں زخمی بچی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘ خیال رہے کہ موقع پر جو بچی بری طرح زخمی ہوئی تھی بعد میں اس نے بھی دم توڑ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔