قومی خبریں

’اموات کی تعداد چھپانا ہی تو بی جے پی ماڈل ہے‘، کمبھ حادثہ سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر راہل گاندھی کا رد عمل

راہل گاندھی نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کمبھ میلے کی بھگدڑ میں ہوئی اموات کی تعداد چھپائی گئی۔ یہی تو بی جے پی ماڈل ہے، غریبوں کی گنتی نہیں، تو ذمہ داری بھی نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مہاکمبھ کی تصویر،&nbsp;<a href="https://x.com/DM_PRAYAGRAJ">@DM_PRAYAGRAJ</a></p></div>

مہاکمبھ کی تصویر، @DM_PRAYAGRAJ

 

اتر پردیش میں کمبھ میلہ کے دوران ہوئی بھگدڑ میں اموات کو لے کر بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس نے کانگریس کو ایک بار پھر یوگی حکومت کے ساتھ ساتھ بی جے پی پر حملہ آور ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمبھ میں کم از کم 82 لوگوں کی موت ہوئی، جبکہ حکومت کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق 37 عقیدتمندوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

بی بی سی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ جاری کر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی بی سی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ کمبھ میلے کی بھگدڑ میں ہوئی اموات کی تعداد چھپائی گئی۔ جیسے کووڈ میں غریبوں کی لاشیں اعداد و شمار سے بٹا دی گئی گئی تھیں۔ جیسے ہر بڑے ریل حادثے کے بعد سچائی دبا دی جاتی ہے۔‘‘ حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یہی تو بی جے پی ماڈل ہے۔ غریبوں کی گنتی نہیں، تو ذمہ داری بھی نہیں۔‘‘

Published: undefined

کمبھ میلہ میں اموات سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ویڈیو جاری کر بی جے پی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ بے شرمی کے ساتھ بی جے پی نے یہ جھوٹ بولا کہ صرف 37 لوگوں کی موت کمبھ بھگدڑ کے دوران ہوئی۔ لیکن بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا گیا ہے کہ حقیقت میں 82 جانیں کمبھ میلہ میں تلف ہوئیں۔ کانگریس نے یہ بھی کہا ہے کہ سچائی کو نہ ہی خاموش کیا جا سکتا ہے، اور نہ ہی مٹایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بی بی سی کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نے اپنی تحقیق میں ہزاروں کلومیٹر کا سفر کیا۔ 11 ریاستوں اور 50 سے زائد ضلعوں میں جا کر 100 سے زائد کنبوں سے ملاقات کی۔ اس تحقیقات میں جو سامنے آیا، وہ یہ کہ کمبھ کے دوران مچی بھگدڑ میں جتنے لوگوں کی موت ہوئی، وہ حکوتم کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ تھی۔ بی بی سی کی اس رپورٹ میں مرنے والوں کی تعداد 82 بتائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined