قومی خبریں

’یونیفارم سول کوڈ کے پیچھے پوشیدہ ہے ہندو راشٹر بنانے کا منصوبہ‘، نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کا دعویٰ

ماہر معاشیات امرتیہ سین کا کہنا ہے کہ اگر ملک ہندو راشٹر بن گیا تو اسٹیٹ کے کچھ پہلوؤں میں نئے راستے وا ہو سکتے ہیں، لیکن کچھ راستے بند بھی ضرور ہو جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>امرتیہ سین، تصویر یو این آئی</p></div>

امرتیہ سین، تصویر یو این آئی

 

نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے یونیفارم سول کوڈ کو لے کر جاری ہنگامہ کے درمیان مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ دراصل ہندو راشٹر کی تعمیر میں اٹھایا گیا پہلا قدم ہے۔ امرتیہ سین کا ماننا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ ایک منصوبہ بند سازش ہے اور اس کے پیچھے چھپا مقصد ملک کو ’ہندو راشٹر‘ بنانا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ امرتیہ سین حال ہی میں شانتی نکیتن لوٹے ہیں اور وہاں انھوں نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ملک میں یونیفارم سول کوڈ کو لے کر جاری تنازعہ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ امرتیہ سین نے مرکزی حکومت کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’یونیفارم سول کوڈ میں خامیاں ہیں۔ حکومت ایسی چیزیں کیسے پیش کر سکتی ہے؟ اگر آپ اسے نافذ کرتے ہیں تو کسے فائدہ ہوگا؟ مرکزی حکومت جس طرح سے ملک کو چلانے کی کوشش کر رہی ہے اس میں کچھ گڑبڑ ہے۔‘‘

Published: undefined

امرتیہ سین کا کہنا ہے کہ اگر ملک ہندو راشٹر بن گیا تو اسٹیٹ کے کچھ پہلوؤں میں نئے راستے وا ہو سکتے ہیں، لیکن کچھ راستے بند بھی ضرور ہو جائیں گے۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ پورے معاملے میں ہندو مذہب کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین پہلے بھی کئی بار مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔ ان کے مطابق ایک ریاست، ایک قانون کہہ کر سبھی مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ہمیں سوچنا ہوگا کہ ایک ریاست بننا کیسے ممکن ہے، تاکہ ہمارے درمیان نااتفاقی کم ہو۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined