راہل گاندھی ہتک عزتی معاملہ: گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پرینکا گاندھی کا ردعمل- ’جنگ ابھی باقی ہے، عوام کی آواز فتح یاب ہوگی‘

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’جنگ ابھی باقی ہے، عوامی گنگا کو لہرانے دو۔‘‘ انہوں نے آخر میں لکھا کہ سچائی کی جیت ہوگی، عوام کی آواز فتح یاب ہوگی‘‘

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزتی کے مقدمے میں سزا پر روک لگانے سے انکار کرنے کے فوراً بعد پارٹی نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور اب سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔ دریں اثنا، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک طویل مضمون لکھا جس کا آغاز یوں ہوتا ہے ’’سمر شیش ہے (جنگ باقی ہے) جن گنگا (عوای گنگا) کو کھل کر لہرانے دو۔ اپنے ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ سچ کی فتح ہوگی۔ جیت عوام کی آواز کی ہوگی۔ یہ معاملہ راہل گاندھی کے 'مودی کنیت' پر تبصرہ سے جڑا ہوا ہے۔


کانگریس لیڈر نے مزید کہا ’’راہل گاندھی اس متکبر طاقت کے سامنے سچائی اور مفاد عامہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ متکبر حکومت چاہتی ہے کہ عوامی مفاد کے سوال نہ اٹھائے جائیں۔ متکبر طاقت چاہتی ہے کہ ملک کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے والے سوال نہ اٹھیں۔ متکبر طاقت چاہتی ہے کہ ان سے مہنگائی پر سوال نہ پوچھے جائیں، نوجوانوں کے روزگار پر بات نہ ہو، کسانوں کی فلاح و بہبود کے سوال نہ پوچھے جائیں، خواتین کے حقوق کی بات نہ ہو، مزدوروں کی عزت کا سوال نہ اٹھے۔ متکبر طاقت سچائی کو دبانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ عوام کے مفادات سے جڑے سوالات سے توجہ ہٹانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی۔‘‘

پرینکا گاندھی نے اپنے مضمون کے آغاز میں یہ نظم لکھی:

سمر شیش ہے، جن گنگا کو کھ لر لہرانے دو، شکھروں (چوٹیوں) کو ڈوبنے اور مکٹوں (تاجوں) کو بہہ جانے دو۔ پتھریلی اونچی زمین ہے؟ تو اس کو توڑیں گے۔ سمتل پیٹے بنا سمر کی بھومی (میدان جنگ) نہیں چھوڑیں گے۔ سمر شیش ہے، چلو جیوتیوں (آتش) کے برساتے تیر، کھنڈ کھنڈ (ریزہ روزہ) ہو گرے وشمتا (غیر مساوات) کی کالی زنجیر۔‘‘


پرینکا نے مزید لکھا ’’لیکن سچائی، ستیہ گرہ، عوام کی طاقت کے سامنے نہ تو اقتدار کا تکبر زیادہ دن ٹکے گا اور نہ ہی سچائی پر جھوٹ کا پردہ۔ راہل گاندھی نے اس متکبر حکومت کے سامنے عوام کے مفاد سے جڑے سوالوں کی شمع جلا کر رکھی ہے۔ اور اس کے لیے وہ ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں اور متکبر بی جے پی حکومت کے تمام حملوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود ایک سچے محب وطن کی طرح عوام سے جڑے سوالات اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔عوام کے دکھ درد کو بانٹنے کے فرض کی راہ پر ہم ثابت قدم ہیں۔ سچائی کی جیت ہوگی، عوام کی آواز فتح یاب ہوگی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔