تصویر 'ایکس' @PoliceKullu
ہماچل پردیش میں جمعہ کی صبح سے رک رک کر برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ روہتانگ، شنکولا اور بارالاچا درہ میں دو دو فٹ تک برفباری ہوئی ہے جبکہ منالی میں اولے گرے ہیں۔ کوفری و نارکنڈا میں قریب 2 سے 3 انچ جبکہ چوپال کے کئی علاقوں میں 4 سے 5 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برفباری کی وجہ سے اٹل ٹنل روہتانگ سیاحوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ لاہول وادی میں برفباری کی وجہ سے بس خدمات بند ہو گئی ہے۔ کلپا میں تین، کوفری میں 2، منالی میں 5، شملہ، اونا، ناہن و کانگڑا میں 2-2، جوبڑہٹی اور ڈلہوزی میں 3-3 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
Published: undefined
منالی کے سیاحتی مقام سولنگ نالا میں کل شام 4 بجے برفباری تیز ہوگئی تھی۔ ناگ مندر کے پاس برف جم جانے سے گاڑی پھنسنے لگے۔ تقریباً 2000 گاڑی پھنسنے کی اطلاع ہے۔ حالات خراب ہوتا دیکھ کر منالی کے ڈی ایس پی کے ڈی شرما نے مورچہ سنبھالا اور گاڑیوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا۔ اندازہ ہے کہ گاڑیوں میں تقریباً 5 ہزار سیاح سوار ہیں۔
کچھ سیاحوں کی منمانی سے راحت و بچاؤ مہم میں دقت پیش آنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ برفباری کا سلسلہ تیز ہوتے ہی سیاحوں سے 4 بجے ہی لوٹنے کی گزارش کی گئی تھی لیکن کچھ سیاح وقت پر گاڑی تک نہیں پہنچ پائے۔ زیادہ برفباری کے سبب گاڑی پھنستے رہے اور جام لگ گیا۔ حالانکہ زیادہ تر سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ باقی گاڑیوں کو بھی منالی بھیجا جا رہا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دن کے لیے سیاحوں کو جوکھم والے اور لینڈ سلائڈ کے امکان والے مقامات کا رخ نہیں کرنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی محکمہ نے اگلے 24 گھنٹے کے دوران کُلو، شملہ اور منڈل میں برفباری، سولن، اونا اور بلاس پور میں اولے پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined