قومی خبریں

مہاراشٹر: فیشن اسٹریٹ مارکیٹ میں لگی زبردست آگ، 500 دکانیں خاکستر

پونے واقع فیشن اسٹریٹ مارکیٹ میں اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ یہ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ فیشن اسٹریٹ کی سبھی دکانیں جل کر خاک ہو گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں تقریباً 500 دکانیں تھیں۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر کے پونے واقع کیمپ علاقے میں موجود فیشن اسٹریٹ مارکیٹ میں زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ مارکیٹ کی تقریباً سبھی دکانیں جل کر خاک ہو گئیں۔ واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی دمکل کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ اس حادثے میں کسی کے جان و مال کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق فیشن اسٹریٹ میں 500 سے زائد دکانیں ہیں جو خاص کر کپڑے کے جوتے اور دیگر سامان بناتے ہیں۔ اس دوران پونے کینٹمنٹ بورڈ کے سی ای او امت کمار نے کہا کہ اچانک لگی آگ کے سبب پوری فیشن اسٹریٹ جل گئی۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ آخر یہ آگ کس طرح لگی۔

Published: undefined

فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق کینٹمنٹ ایریا سے رات 9.30 بجے مدد کے لیے کال آیا تھا۔ آگ تیزی سے پورے بازار میں پھیل چکی تھی۔ 50 سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیوں، 16 فائر ٹنڈروں اور 10 دیگر افسران مقامی لوگوں کے ساتھ آگ بجھانے میں لگ گئے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً سوا ایک بجے حالات پر قابو پایا جا سکا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined