کھڑگے- راہل گاندھی کی کانگریس کے زیرِ اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ

میٹنگ میں طے کیا گیا ہے کہ ریاستوں میں تعلیمی ماہرین اور متعلقہ فریقوں کی رہنمائی میں ریاستی سطح کے تعلیمی سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی این سی</p></div>
i

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے منگل کو کانگریس کے زیرِ اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے تعلیم کے ساتھ میٹنگ کر کے شعبہ تعلیم میں اصلاحات کر کے ریاستوں کو تعلیم کا ماڈل بنانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ میں طے کیا گیا ہے کہ ریاستوں میں تعلیمی ماہرین اور متعلقہ فریقوں کی رہنمائی میں ریاستی سطح کے تعلیمی سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ ان سیمیناروں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر وزرائے اعلیٰ ایک مہینے کے اندر شعبہ تعلیم میں اصلاحات کے لیے تفصیلی لائحہ عمل تیار کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ ان لائحہ عمل کو نافذ کرنے کا خاکہ تیار کرنے کے لیے پھر قومی سطح پر تعلیمی ماہرین کا سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ میٹنگ میں آر ایس ایس کی طرف سے شعبہ تعلیم کے ذریعہ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

کے سی وینوگوپال نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی جانب سے اس بات پر پریزنٹیشنز دی جائیں گی کہ ان کے مطابق آر ایس ایس کے نظریہ کو تعلیمی نظام کے ذریعہ نوجوانوں تک کس طرح پہنچایا جا رہا ہے اور آر ایس ایس کے حمایت یافتہ وائس چانسلرز کی تعیناتیاں کس طرح اس ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہیں۔