قومی خبریں

مہاراشٹر سے گجرات تک شدید بارش، سڑکیں زیرِ آب، رائے گڑھ میں دریا خطرے کے نشان سے اوپر

مہاراشٹر اور گجرات میں موسلا دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع، آمد و رفت متاثر، رائے گڑھ میں کنڈلکا ندی خطرے کے نشان سے اوپر، حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے

<div class="paragraphs"><p>شدید بارش / آئی اے این ایس</p></div>

شدید بارش / آئی اے این ایس

 

ممبئی/سورت/رائے گڑھ: مہاراشٹر اور گجرات میں جاری موسلا دھار بارش نے عام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ ممبئی، سورت اور رائے گڑھ میں شدید بارش کے باعث نہ صرف سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے بلکہ آمد و رفت میں بھی زبردست رکاوٹیں آ رہی ہیں۔

سورت میں مسلسل دو دنوں سے ہو رہی بارش نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔ پونا پروت گام، ورچھا، کپودرا، کٹار گام، وید روڈ اور جہانگیر پورہ جیسے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب لوگوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔ سڑکیں پانی سے لبریز ہو چکی ہیں اور ان کی حالت کسی تالاب جیسی ہو گئی ہے۔ بارڈولی کے آشا پوری مندر کے آس پاس بھی پانی بھر گیا ہے، جس سے مقامی لوگوں کی زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دیپ نگر میں کئی گھروں اور دکانوں میں پانی گھس گیا ہے۔ گجرات کے تاپی ضلع میں منگل کی صبح سے جاری موسلا دھار بارش نے ویارا، والود، باجی پورہ اور سونگڑھ جیسے علاقوں کو متاثر کیا ہے۔ والود کے قریب کلماکوی اور وانسکوی-ماڈی کے بیچ نالے کا پانی سڑک پر آ گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو سفر میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

دوسری طرف ممبئی میں بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ہائی ٹائیڈ کے خدشے کے تحت شہری انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اپنائی ہیں۔

Published: undefined

ادھر، مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں بھی بارش نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی بارش کے سبب کنڈلکا ندی کا پانی خطرے کے نشان کو پار کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اُنی بند کے دو دروازے کھول دیے گئے ہیں، جس سے ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے۔ حفاظتی نقطہ نظر سے کنڈلکا ندی پر بنا پرانا اور کم اونچائی والا پل آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور مقامی تحصیل انتظامیہ پوری مستعدی سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined