آئی اے این ایس
ترواننت پورم: کیرالہ میں شمال مشرقی مانسون کے آغاز کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ کئی علاقوں میں سیلاب، لینڈسلائڈ اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بحیرہ عرب کے اوپر بنے کم دباؤ کے علاقے کی وجہ سے بدھ تک بارش تیز رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی نے اتوار کو شمالی کیرالہ کے پانچ اضلاع — ایڈوکی، ملپّورم، کوژیکوڈ، کنّور اور کاسرگوڑ — کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ ترواننت پورم، کولم اور الاپّی کو چھوڑ کر باقی بیشتر اضلاع کو یلو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے حساس علاقوں میں آفتی امدادی ٹیموں کو چوکسی پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔
ایڈوکی کے کُمِلی علاقے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں شدید بارش کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق، ان کی گاڑی لینڈسلائڈ کے بعد سڑک پر جمع کیچڑ کے ڈھیر سے ٹکرا گئی۔
Published: undefined
ایڈوکی کے دیگر حصوں میں بھی لینڈسلائڈ کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن کی وجہ سے ویلّارمکُنّو کے پتموری علاقے میں سڑکیں بند ہو گئیں۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ’’آدھی رات کو مٹی کا بڑا تودہ سڑک پر گر گیا، اگر بارش ایسے ہی جاری رہی تو مزید حادثات ہو سکتے ہیں۔‘‘
کُمِلی میں ہفتہ کی رات سے جاری طوفانی بارش کے سبب نچلے علاقوں اور کئی دکانوں میں پانی بھر گیا۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے مُلّاپیریار ڈیم کے 13 اسپل وے شٹر کھول دیے گئے، جس سے ندیوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
Published: undefined
ملپّورم ضلع میں وژِکّداوو علاقے میں شدید بارش سے تقریباً 50 گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور سڑکیں مکمل طور پر ڈوب گئیں۔ گڈلور-کوژیکوڈ شاہراہ پر مَنیمولا کے قریب ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک ٹریفک بند رہا۔ اسی طرح رندمپدم، موڈاپوئیکا اور قریبی علاقوں میں بھی سیلاب کی اطلاعات ملی ہیں۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ کرکوڈن، کلکّن اور آتھیتھوڈ ندیوں کے طغیانی پر آنے سے آس پاس کے گاؤں زیرِ آب آ گئے۔
Published: undefined
کوچی میں بھی رات بھر کی بارش کے بعد جنوبی ریلوے اسٹیشن کے آس پاس کی سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ تاہم صبح کے وقت بارش میں کمی کے ساتھ ہی پانی اترنے لگا اور ٹریفک معمول پر آنے لگا۔
ریاستی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہاڑی یا خطرناک علاقوں کا رخ نہ کریں، اور حکومتی ہدایتوں پر عمل کریں۔ ماہرین کے مطابق اگلے چند دنوں تک کیرالہ میں بارش کا زور برقرار رہنے کا امکان ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل ضروری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined