قومی خبریں

کشمیر میں رم جھم بارشیں، اگلے ہفتے تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح سے ہی رک رک کر رم جھم بارشیں شروع ہوئیں، جس سے درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی اور لوگ ایک بار پھر روایتی کشمیری لباس پھیرن پہننے پر مجبور ہوگئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح سے ہی رک رک کر رم جھم بارشیں شروع ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ نے وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھاری درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بعد ازاں ماہ رواں کی 20 تاریخ تک ہلکی درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

Published: undefined

وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح سے ہی رک رک کر رم جھم بارشیں شروع ہوئیں جس سے درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی اور لوگ ایک بار پھر روایتی کشمیری لباس پھیرن پہننے پر مجبور ہوگئے۔ دیہات میں عمر رسیدہ افراد نے گرمی کے لئے کانگڑیوں کو بھی استعمال میں لایا۔

Published: undefined

بارشوں کی وجہ سے جہاں لاک ڈاؤن مزید سنگین ہوگیا وہیں دیہات میں کسان بھی کھیت کھلیانوں پر کام کرنے سے قاصر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ وادی کے مشہور دہر صحت افزا مقامات پہلگام اور گلمرگ میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

وادی کے سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined