قومی خبریں

دہلی میں موسلا دھار بارش، لوگوں کو دفتر پہنچنے میں ہوئی دقت

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہاں صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 12.6 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم از کم درجہ حرارت 26.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کا عمومی درجہ حرارت ہے۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں منگل کی صبح تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں جام لگ گیا اور لوگوں کو دفتر پہنچنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی راجدھانی دہلی کے کچھ حصوں میں بھاری بارش ہوئی جبکہ کچھ حصوں میں بوچھاریں پڑیں۔

Published: undefined

بھاری بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے جس کی وجہ سے نقل و حمل متاثر ہوئی۔ ساؤتھ دہلی میں ایک درخت کے اکھڑ جانے کے بعد مہارانی باغ سے آشرم کی طرف جانے والے راستے پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ ایک گاڑی میں تکنیکی خامی کے سبب دھولا کنواں سے لے کر ایمس تک ٹریفک متاثر ہوا۔

Published: undefined

پانی کے بھراؤ کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن میں بھی جام کی صورت حال رہی جبکہ اندر پرستھ فلائی اوور کے نزدیک اوور فلو ہو رہے سیور کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہو گئی۔ پانی کے بھراؤ کی وجہ سے لوگوں کا دواریکا اور گڑگاؤں میں اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہاں صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 12.6 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم از کم درجہ حرارت 26.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کا عمومی درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں پر صبح ساڑھے آٹھ بجے تک نمی کی سطح 97 فیصد رہی۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی میں بھاری بارش کے ساتھ عام طور پر دن میں بادل چھائے رہنے کے آثار ہیں۔ آج یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کی امید ہے۔ دہلی میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو موسم کے مطابق تین ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

Published: undefined

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined