ممبئی میں شدید بارش سے ریلوے ٹریک پر پانی بھرا۔ ویڈیو گریب ’ایکس‘
مہاراشٹر کے ممبئی میں شدید بارش نے عام زندگی درہم برہم کر دی ہے۔ گزشتہ رات مسلسل 6 گھنٹے شدید بارش ہوئی۔ اس سے سڑکوں سے لے کر ریلوے ٹریک تک پانی بھر گیا ہے۔ کُرلا، سائن سمیت کئی علاقوں میں آبی جماؤ نے لوگوں کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آگے بھی شدید بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس طرح فی الحال ممبئی والوں کو بارش سے راحت ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان وکرولی میں شدید بارش سے لینڈ سلائڈ ہو گیا جس میں 2 لوگوں کی جان چلی گئی۔ مرنے والے 19 سال کی شالو مشرا اور اس کے 50 سالہ والد سریش مشرا ہیں۔ حادثے میں دو لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لینڈ سلائڈ ممبئی کے وکرولی (مغرب) جن کلیان سوسائٹی، ورشا نگر، وکرولی پارک سائٹ میں ہوا۔
Published: undefined
ممبئی میں شدید بارش سے آج صبح سے ہی عام لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آبی جماؤ کی وجہ سے سڑکوں پر جام لگ گیا ہے۔ دادر، سائنس سمیت کئی ریلوے ٹریک پر پانی بھر گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ تلک نگر اور کرلا اسٹیشنوں کے درمیان ہاربر لائن پر لوکل ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی جگہ لوکل ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔
Published: undefined
ممبئی کے زیادہ تر علاقوں میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک شدید بارش ہوئی۔ اس سے شہری علاقے، مغربی مضافاتی علاقوں سے لے کر مشرقی مضافاتی علاقے زیر آب ہو گئے۔ پرتیکچھا نگر مہا نگر پالیکا اسکول، سائن علاقے میں 144 ملی میٹر، ورلی سیفیس مہا نگر پالیکا اسکول احاطے میں 137 ملی میٹر، مرول فائر اسٹیشن میں 216 ملی میٹر، ناریل واڑی اسکول، سانتا کروز میں 213 ملی میٹر، چکالا مہا نگر پالیکا اسکول، اندھیری میں 207 ملی میٹر، ٹاگور نگر مہا نگر پالیکا اسکول، وکرولی میں 213 ملی میٹر، بلڈنگ پرپوزل آفس، وکرولی مغرب میں 211 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے شدید بارش کے پیش نظر ممبئی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ بی ایم سی پہلے ہی لوگوں سے حساس علاقوں کو چھوڑنے کی اپیل کر چکی ہے۔ ریڈ الرٹ کو لے کر بی ایم سی نے ٹیم الرٹ پر رکھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined