قومی خبریں

دہلی سمیت 15 ریاستوں میں تیز بارش کا الرٹ، ممبئی میں اسکول-کالج بند

کئی ریاستوں میں بارش کا قہر جاری ہے۔ خبروں کے مطابق آج ملک کی 15 ریاستوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں دہلی، ممبئی، اڈیشہ، ایم پی، گجرات، گوا وغیرہ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی-این سی آر، ممبئی، آسام سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں محکمہ موسمیات کی جانب سے زبردست بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور اڈیشہ کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشرقی دہلی، اتر پردیش کے مودی نگر، غازی آباد، چپرولہ، فرید آباد، پلول، سوہانا، بجنور، رڑکی، جہانگیر آباد، گلوٹھی، بلند شہر، علی گڑھ، امروہہ اور آس پاس کے علاقوں میں زوردار بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف زبردست بارش سے ممبئی کا برا حال ہے۔ ممبئی و اس کے قرب و جوار میں جمعہ کی رات سے زبردست بارش جاری ہے۔ ممبئی کے کرلا، باندرا-کرلا احاطہ، ساکی ناکہ، اندھیری، پوئی، ودیا وِہار، گھاٹ کوپر، کنجورمرگ، بھانڈپ، ملنڈ، ویلے پارلے، جوگیشوری، ملاڈ حلقہ میں تیز بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہے۔ سڑکوں پر چاروں طرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر، کونکن اور گوا میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

ممبئی میں رات سے ہو رہی بارش کے سبب ممبئی ائیر پورٹ سے 10 فلائٹس کو رَد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی کے اندھیری علاقے میں آبی جماؤ کے سبب اندھیری سَب وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ ٹرانس-ہاربر اور کھارکوپر کی جانب چلنے والے کوریڈور میں سنٹرل ریلوے کی ٹرینیں دھیمی چل رہی ہیں۔ اس سے مسافروں کو خاصہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے ضلع مجسٹریٹ نے سبھی اسکول اور کالجوں کو آج بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وہیں ٹھانے میں آج سبھی سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ ٹھانے میونسپل کارپوریشن نے شہر میں لگاتار بارش کو دیکھتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined