قومی خبریں

ممبئی کے باندرہ-ورلی سی لنک پر دل دہلا دینے والا حادثہ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، کئی گاڑیاں تباہ

رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4 سے 5 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ فی الحال تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے اور پولیس نے ان کے اہل خانہ کو بھی مطلع کر دیا ہے۔

حادثہ میں تباہ ہونے والی گاڑیاں / ٹوئٹر
حادثہ میں تباہ ہونے والی گاڑیاں / ٹوئٹر 

ممبئی: ممبئی کے باندرہ-ورلی سی لنک پر بدھ کی صبح ایک دل دہلانے دینے والے حادثے کے دوران کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پانچ گاڑیاں آپس میں متصادم ہو گئیں۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ پانچوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔

Published: undefined

دراصل، یہاں پہلے سے ٹکرا چکی ایک کار اور وہاں موجود ایمبولینس سے 3 دیگر گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ پولیس کے مطابق 13 زخمیوں میں سے 8 زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق باندرہ ورلی سی لنک پر ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ لہذا زخمیوں کو لینے کے لیے ایک ایمبولینس طلب کی گئی تھی۔ لیکن اس سے پہلے کہ ایمبولینس زخمیوں کو اسپتال لے کر جاتی، مزید 3 گاڑیاں ایمبولینس اور پہلے سے حادثہ کا شکار ہوئی کار سے ٹکرا گئیں۔ اس کے بعد سی لنک پر چیخ و پکار مچ گئی۔

Published: undefined

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4 سے 5 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ فی الحال تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے اور پولیس نے ان کے اہل خانہ کو بھی مطلع کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ