قومی خبریں

گرفتاری و ریمانڈ کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر ہائی کورٹ میں 27 مارچ کو سماعت

کیجریوال کی قانونی ٹیم نے ہائی کورٹ سے اس کیس کی جلد سماعت کرنے کی اپیل کی تھی، لیکن عدالت نے انکار کر تے ہوئے 27 مارچ کو سماعت کرنے کے لیے کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ای ڈی کے ذریعے گرفتاری اور پی ایم ایل اے کورٹ کے ذریعے دیئے گئے ریمانڈ کے خلاف دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ 27 مارچ کو سماعت کرے گی۔ کیجریوال کی قانونی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا تھا، جسے عدالت نے نہیں مانا تھا۔

دہلی کے وزیر اعلی نے اپنی درخواست میں دلیل دی ہے کہ ان کی گرفتاری اور ٹرائل کورٹ کی طرف سے جاری ریمانڈ کا حکم غیر قانونی ہے اور وہ حراست سے فوری طور پر رہا ہونے کے حقدار ہیں۔ عدالت نے ای ڈی کو کیجریوال کی 28 مارچ تک تحویل دی تھی، جس نے عام آدمی پارٹی پر مبینہ شراب گھوٹالے سے ہونے والی آمدنی کا بڑا فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا تھا۔

ای ڈی نے کہا ہے کہ کیجریوال عام آدمی پارٹی کے وزراء، لیڈروں اور دیگر افراد کی ملی بھگت سے ایکسائز ڈیوٹی پالیسی کیس میں ’اہم اور کلیدی سازش کار‘ ہیں۔ کیجریوال کو جمعہ کو دہلی کی پی ایم ایل اے عدالت نے 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ نہ صرف عام آدمی پارٹی، بلکہ اروند کیجریوال کو پی ایم ایل اے کی دفعہ 4 کے تحت قابل سزا جرائم کا قصوروار ٹھہرایا جائے گا اور ان کے خلاف پی ایم ایل اے کی دفعہ 70 کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے اور سزا دی جا سکتی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔