علامتی تصویر آئی اے این ایس
پنجاب کی ریاستی اسمبلی کی رکنیت کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار بننے والے نوینت چترویدی کو پنجاب (روپڑ) پولیس نے بدھ کے روز چنڈی گڑھ پولیس کی تحویل سے گرفتار کر لیا۔ روپڑ کورٹ کی جانب سے جاری گرفتاری وارنٹ کے پیش نظر ہائی کورٹ سے ریلیف نہ ملنے اور روپڑ کورٹ کی جانب سے چنڈی گڑھ کے ایس ایس پی کو گرفتاری وارنٹ کے نفاذ کے سخت احکامات دینے کے بعد، چنڈی گڑھ پولیس کو نوینت کو پنجاب پولیس کے حوالے کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق، منگل کی رات سے پنجاب پولیس کے ایس پی رینک کے افسران اور عملہ نونیت چترویدی کو گرفتار کرنے کے لیے سیکٹر 3 پولیس اسٹیشن کے باہر ڈٹے ہوئے تھے، جب کہ چترویدی چنڈی گڑھ پولیس کی حفاظت میں تھانے میں تھا۔
Published: undefined
بتادیں کہ پنجاب پولیس نے جے پور کے رہنے والے نونیت چترویدی کے خلاف کم از کم 10 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ نونیت چترویدی نے پنجاب میں راجیہ سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ الزام ہے کہ نونیت چترویدی نے عام آدمی پارٹی کے 10 ممبران اسمبلی کے جعلی دستخط کرکے انہیں اپنی نامزدگی کے لیے تجویز کنندہ بنایا تھا۔
Published: undefined
چترویدی کے کاغذات نامزدگی کی منگل کو جانچ کی گئی اور اس کی نامزدگی خارج کردی گئی تھی۔ دریں اثنا، نونیت چترویدی کو چنڈی گڑھ پولیس کی طرف سے سیکورٹی فراہم کی گئی تھی کیونکہ گزشتہ رات ہی نونیت چترویدی نے خود کو خطرہ بتایا تھا۔ جس کی بنیاد پر اسے سیکورٹی دی گئی تھی۔ نامزدگی مسترد ہونے کے بعد نونیت چترویدی چنڈی گڑھ پولیس کی حفاظت میں پنجاب اسمبلی سے واپس آرہا تھا تبھی سکھنا جھیل کے پاس پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
Published: undefined
حالانکہ چنڈی گڑھ پولیس نے پنجاب پولیس کی کارروائی کی مخالفت کی کیونکہ وہ ان کی حفاظت میں تھا اور اس دوران چنڈی گڑھ پولیس اور پنجاب پولیس کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی۔ چنڈی گڑھ پولیس نے نونیت چترویدی کو پنجاب پولیس کے حوالے نہیں کیا بلکہ اسے سیکٹر 3 پولیس اسٹیشن لے گئی۔ پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکار منگل کی رات بھر سیکٹر 3 تھانے کے باہر ڈٹے رہے۔
Published: undefined
بدھ کے روز پنجاب حکومت نے روپڑ کی عدالت میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چنڈی گڑھ پولیس نے نونیت چترویدی کو انہیں گرفتار کرنے نہیں دیا جبکہ روپڑ عدالت نے اس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ روپڑ کی عدالت نے بدھ کو چنڈی گڑھ پولیس کو حکم دیا کہ جو گرفتاری وارنٹ نونیت چترویدی کے خلاف عدالت سے جاری ہوئے ہیں ان پر عمل درآمد کرایا جائے اور نونیت چترویدی کو گرفتار کیا جائے۔ روپڑ کورٹ کے حکم پر بدھ کی شام پنجاب پولیس کے اہلکار ایک بار پھر سیکٹر 3 پولیس تھانے پہنچے تھے۔
Published: undefined
تصویر بشکریہ آس محمد کیف
تصویر: پریس ریلیز