قومی خبریں

غیر قانونی گوشت کی دکانوں کے معاملہ پر گجرات حکومت کی ہائی کورٹ نے کی سرزنش

چیف جسٹس اروند کمار اور جسٹس اے جے شاستری کی بنچ نے پیر کو ایک مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کی، جس میں عرضی گزار نے ریاست میں چل رہے غیر قانونی مذبح خانوں کا مسئلہ اٹھایا۔

گجرات ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
گجرات ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس 

احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ نے غیر قانونی گوشت کی دکانوں اور کھلے میں فروخت ہونے والے گوشت کے بارے میں لاپرواہ رویے پر ریاستی حکومت کی سرزنش کی ہے۔ عدالت نے قانونی خدمات اتھارٹیوں (لیگل سروسز اتھارٹیز) سے کہا کہ وہ ایسی دکانوں کا سروے کر کے رپورٹ پیش کریں۔

Published: undefined

چیف جسٹس اروند کمار اور جسٹس اے جے شاستری کی بنچ نے پیر کو ایک مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کی، جس میں عرضی گزار نے ریاست میں چل رہے غیر قانونی مذبح خانوں کا مسئلہ اٹھایا۔ عرضی گزار نے یہ بھی شکایت کی کہ حفظان صحت کے مناسب اصولوں کو برقرار رکھے بغیر گوشت کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ نے متعدد بار ریاست کو غیر قانونی مذبح خانے بند کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ عدالت نے فوڈ سیکورٹی اور شہری ترقی کے محکموں کے متعلقہ افسران کو 30 جنوری کو ہونے والی اگلی سماعت پر پیش ہونے کو کہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined