ہندوستان میں مندی کی پیش گوئی! کانگریس کا حکومت سے سوال ’وزیر اعظم اور وزیر خزانہ ملک سے کیا چھپا رہے ہیں؟‘

جے رام رمیش نے کہا ’’ایم ایس ایم ای کے مرکزی کابینہ وزیر نارائن رانے نے 6 ماہ بعد ہندوستان میں کساد بازاری کی پیش گوئی کی ہے۔ آخر وزیراعظم اور وزیر خزانہ ملک سے کیا چھپا رہے ہیں؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکزی وزیر نارائن رانے کی طرف سے جون میں کساد بازاری کی پیش گوئی کے ایک دن بعد کانگریس نے منگل کو مرکزی حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ’’ایم ایس ایم ای کے مرکزی کابینہ وزیر نارائن رانے نے 6 ماہ بعد ہندوستان میں کساد بازاری کی پیش گوئی کی ہے۔ آخر وزیراعظم اور وزیر خزانہ ملک سے کیا چھپا رہے ہیں؟‘‘ کانگریس نے الزام لگایا کہ حکومت نے 2014 سے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو برباد کر دیا ہے۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ملک میں اقتصادی عدم مساوات کی خلیج بہت گہری ہو گئی ہے اور ایک فیصد آبادی کے پاس 40 فیصد دولت ہے جبکہ باقی نصف آبادی صرف 3 فیصد کی مالک ہے۔


خیال رہے کہ پونے میں جی-20 کے پہلے انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ (آئی ڈبلیو جی) کے اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے نارائن رانے نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت والی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہے کہ عالمی اقتصادی سست روی سے متاثرہ شہریوں کو بچایا جائے۔

نارائن رانے نے کہا ’’ہم کابینہ میں ہیں چنانچہ ہمیں معلومات ملتی ہیں یا وزیر اعظم مودی ہمیں اس پر مشورہ دیتے ہیں۔ مودی جی کی قیادت میں حکومت ہند اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہے کہ شہری جون کے بعد متوقع معاشی سست روی سے متاثر نہ ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */