قومی خبریں

وادی کشمیر میں برف کا قہر، 11 افراد اور درجنوں مویشی ہلاک، کئی ریاشی مکان تباہ

وادی کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے سے 11 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، اس دوران درجنوں مویشی بھی لقمہ اجل ہو گئے اور کئی مکان بھی مہدم ہو گئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

شدید برفباری کے نتیجے میں انت ناگ میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جواہر ٹینل پر ایک بھاری بھرکم برفانی تودہ گر آیا، 8 پولس اہلکار اور دو غیر ریاستی ملازم جس کی زد میں آگئے۔ تودے کے گرنے کا یہ واقعہ گزشتہ شام جب پیش آیا تو طوفانی ہواؤں اور برف باری کے سبب بچاؤ کاروائی عمل میں نہ لایئ جا سکی ۔ موسم میں بہتری آنے ساتھ ہی آج صبح رسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں مقامی لوگوں پولیس سی آر پی آرمی سیول ڈیفنس کے افراد کے حصہ لے لیا۔

ریسکیو ٹیم نے 2 افراد کو برف سے زندہ نکالنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ دیگر 7 افراد کی لاشوں کو بھی نکالا گیا برفانی تودے کئ زد میں پنجاب کی ریاست سے تعلق رکھنے والے 2 افراد بھی آ گئے ۔ باقی 5 افراد میں سے فائر اینڈ ایمر جنسی کے 2 پولس کے سنیفنگ ڈاگ سکاٹ کا ایک اور جموں کشمیر پولس کے 2 اہلکار شامل ہیں۔ ایک پولس والا تاحال برف کے نیچے ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔

Published: undefined

تصویر خالد منتظر

ادھر انت ناگ کے سونہ براری علاقے میں ایک ریاشی مکان برفانی تودے کی زد میں آنے سے میاں بیوی ہلاک ہو گئے، جب کہ ان کے 2 بچوں کو زخمی حالت میں زندہ نکالا گیا ۔ گزشتہ روزتقریباً 8 بجے سونپ بتاتی علاقے میں بشیر احمد النور محمد کا رہائشی مکان برفانی تودے کی زد میں آ گیا اور وہ برف کے نیچے دب گئے ۔ مقامی لوگوں نے فوری طور بچاؤ کاروائی عمل میں لاکر 2 بچوں کو تو زندہ نکال لیا لیکن بشیر احمداور ان کی اہلیہ ریشم جان کی موت واقعہ ہوئی ۔ اس واقعہ میں بشیر احمد کی درجنوں بھیڑ سمیت دو گھوڑے اور دو گائے بھی ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ برفانی تودے گر آنے سے مکان پوری طرح سے تباہ ہو گیا۔ ادھر کو کر ناگ علاقہ میں ہی ایک اور نوجوان برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے ۔

Published: undefined

تصویر خالد منتظر

قبل ازیں، برف باری کے نتیجے میں خیار انت ناگ کا مسجد کا مؤذن گل محمد نماز عصر کی ازان دینے کے دوران اس وقت لقمہ اجل ہوا جب مسجد کے نزدیک ریاشی مکان سے برف خشک آئی اور ٹین سے بنی عارضی مسجد پر گر گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں مؤذن کی موت واقع ہوئی ۔

Published: undefined

تصویر خالد منتظر

وادی کشمیر میں ہو رہی برف باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ ابھی لگانا قبل از وقت ہوگا ۔ برف باری کے دوران وادی بھر میں سینکڑوں بجلی کے کھمبے زمین بوس ہو گئے ہیں ، جس کی وجہ سے وادی کے بیشتر علاقے گھپ اندھیرے میں ہیں اور جموں سرینگر قومی شاہراہ آج بھی بند رہی ۔

ادھر برف باری کی وجہ سے آج بھی وادی کا ملک کی باقی ریاستوں کے ساتھ رابطہ منقطع ہی رہا اور وادی کے بیشتر علاقوں کا ضلع ہیڈ کوارٹرس کے ساتھ رابطہ بحال نہیں ہوا ہے ۔ اگرچہ انتظامہ نے آج صبح سے ہی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا تھا لیکن شدید برف باری کے باعث اس میں دشواریاں پیش آ کرہی ہیں ۔

ادھر ریاستی انتظامیہ نے دھوپ کھلنے کے بعد بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے مزید برفانی تودے گر آنے کے خدشہ کے پیش نظر احتیاط برتنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined