نیہا سنگھ راٹھور کی فائل تصویر
تصویر ویڈیو گریب
بہار کی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور ایک بار پھر مشکل میں پھنستی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ وارانسی کے لنکا تھانہ میں نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہنومان سینا (سماجی تنظیم) کے صدر سدھیر سنگھ نے لوک گلوکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ نیہا سنگھ پر اپنی ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
نیہا سنگھ راٹھور پر الزام ہے کہ وارانسی کے رکن پارلیمنٹ اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں انہوں نے توہین آمیز ویڈیو بنائی ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو میں وزیر اعظم کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ایسی ویڈیو بنا کر پاکستان میں وائرل کر رہی ہیں۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ ’’بہار کی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور مسلسل وزیر اعظم مودی کے خلاف تضحیک آمیز ویڈیو بنا رہی ہیں، جو نہ صرف وارانسی کے عوام بلکہ پورے ملک کی توہین ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نیہا سنگھ راٹھور اس ویڈیو کو پاکستان میں وائرل کر رہی ہیں جو کہ غداری کے زمرے میں آتا ہے۔
Published: undefined
شکایت کنندہ کے مطابق وزیر اعظم مودی کے خلاف لوک گلوکارہ کی بنائی گئی ویڈیو اس وقت پاکستان کی میڈیا اور ٹی وی پر مسلسل نشر کی جا رہی ہے۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے غدار بھی نیہا سنگھ راٹھور کی مالی مدد کر کے ان کی ویڈیو کو مسلسل وائرل کر رہے ہیں۔ شکایت کرنے والے نے اپیل کی ہے کہ غدار نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف غداری جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ پر بھی نیہا سنگھ راٹھور نے ایک ویڈیو بنایا تھا۔ اس ویڈیو کی وجہ سے لکھنؤ کے حضرت گنج تھانہ میں غداریٔ وطن اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined