قومی خبریں

حج 2021: درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں 10 جنوری تک توسیع

مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج 2021 کے اخراجات کے تخمینے کی بنیاد پر فیس مقرر کی گئی ہے، ممبئی اور احمدآباد سے سفر کرنے والے عازمین حج کو تقریباً تین لاکھ تیس ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: آج یہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور حج مختار عباس نقوی نے اعلان کیا کہ حج،2021 کے لیے صرف 43 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اس کے پیش نظر آخری تاریخ میں 10جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ جبکہ اس بار ملک میں 21 کے بجائے 10 روانگی مراکز ہوں گے اور محرم کے بغیر حج کا سفر کرنے والی خواتین کی 500 درخواستیں ملی ہیں اور انہیں بلاقرعہ اندازی سے منظور کرلیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ حج 2021 کے اخراجات کے تخمینے کی بنیاد پرفیس مقرر کی گئی ہےاور سعودی عرب سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر اس میں کمی کی گئی ہے۔ ممبئی اور احمدآباد سے سفر کرنے والے عازمین حج کو تقریباً تین لاکھ تیس ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ بنگلورو، لکھنئو، دہلی اور حیدرآباد مراکز سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے اور کوچین اور سری نگر سے تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے جبکہ کولکاتا سے تین لاکھ ستر ہزار اور گوہاٹی سے سب سے زیادہ چار لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

Published: undefined

مختار نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "ون نیشن، ون فئیر" (ایک ملک،ایک کرایہ) فی الحال ممکن نہیں ہے، لیکن یہ ایک اچھی تجویز ہے، جس پر سبھی ائیر لائنز کو عمل کرنا چاہیے۔ موجودہ کرایہ تخمینہ کی بنیاد پر ہے اور صرف عزیزیہ کیٹگری کے لیے ہے، اس میں کمی بیشی ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے پیش نظر عالمی پروٹوکول کے رہنماء خطوط پر مستعدی سے عمل کیا جائے گا، ابھی سعودی عرب حکومت نے عمر کے بارے میں کوئی ہدایت نہیں جاری کی ہے، لیکن عمرہ کے لیے سعودی حکومت نے 18-50 کی عمر والے عازمین عمرہ کو منظورہ دی تھی اور اب اس میں 65 سال تک کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو