حج 2025 / Getty Images
2025 کا حج مکمل ہونے کے بعد اب سال 2026 میں ہندوستان سے سفر حج پر جانے والوں کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس مقدس سفر کے خواہش مند حضرات جولائی کے دوسرے ہفتہ سے درخواست کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں بہار کے چیف اکزیکٹیو آفیسر محمد راشد حسین نے بتایا کہ درخواست دہندہ بہار اسٹیٹ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ یا حج ’سویدھا ایپ‘ کے توسط سے بھی درخواست کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
درخواست دہندہ کے پاس بین الاقوامی پاسپورٹ ہونا چاہیے جو دسمبر 2026 تک ویلڈ ہو۔ جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے یا جس کی ویلیڈیٹی ختم ہو گئی ہے وہ اپنا پاسپورٹ بنوانے کا عمل جلد سے جلد شروع کر دے۔ حج پر جانے کے لیے پہلی قسط 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی جو حج کمیٹی کے بینک کھاتے میں جمع کرنی ہوگی۔
Published: undefined
حج پر جانے کے خواہش مند افراد مزید معلومات کے لیے بہار ریاستی حج بھون کے دفتر میں رابطہ کر سکتے ہیں یا فون نمبر 0612-2203315، 82771243323، 9693638579 پر اطلاع حاصل کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حج کمیٹی آف انڈیا نے وزارت اقلیتی امور، حکومتِ ہند کی جانب سے ایک اہم سرکلر جاری کیا تھا جس میں حج 2026 (1447 ہجری) کے لیے ابتدائی تیاریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ پیش قدمی سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے 8 جون 2025 کو جاری کردہ "پریلیمینری ارینجمنٹس ڈاکیومنٹ" کی روشنی میں کی گئی ہے۔ سرکلر کے مطابق، حج 2026 کا باضابطہ اعلان جولائی 2025 میں متوقع ہے۔ اس ضمن میں حج پر جانے کی خواہش رکھنے والے تمام افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی تیاری ابھی سے مکمل کر لیں۔
Published: undefined
اس مرتبہ سفر حج کے لیے ہاتھ سے لکھا پاسپورٹ منظور نہیں ہوگا۔ حکومت ہند کے نئے سرکلر کے مطابق سال 2026 میں سفر حج پر جانے والے زائرین کو آن لائن پاسپورٹ بنوانا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined